Maktaba Wahhabi

جھوٹی بشارتیں

مؤلف: عبد العزیز بن عبد اللہ بن باز ، محمد بن صالح العثیمین ، عبد اللہ بن عبد الرحمن بن الجبیرین ، صالح بن فوزان الفوزان

ناشر: دار المعرفۃ

مترجم: الشیخ شفیق الرحمن الدراوی

گا اور گناہ گار کے گناہ معاف کر دیے جائیں گے اور جو اس وصیت نامہ کو نہیں لکھے گا تو اللہ تعالیٰ اس کاچہرہ دنیا و آخرت میں کالا کر دے گا اور جو اس وصیت نامے کو سچاتسلیم کر لے گا وہ اللہ کے عذاب سے بچ جائے گا۔اور جو اسے جھٹلائے گا وہ کفر کرے گا ۔‘‘ یہ اس جھوٹے وصیت نامے سے لیے گئے بعض کلمات ہیں ۔جس کے گھڑنے والے نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم پر جھوٹ باندھنے کی کوشش کی ہے جبکہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ((من کذب علی متعمداً فلیتبوأ مقعدہ من النار))۔ [1] ’’جس نے مجھ پر جان بوجھ کر جھوٹ بولا اسے چاہیے کہ وہ اپنا ٹھکانا جہنم میں بنا لے ‘‘۔ یہ جھوٹا وصیت نامہ بہت پرانے زمانے سے چلا آرہا ہے۔سب سے پہلے یہ وصیت نامہ مصر میں 80سال پہلے رائج ہوا ۔اہل علم نے اس وصیت نامہ کے جھوٹ کو واضح دلائل سے طشت از بام کر دیا۔ان میں سے شیخ رشید رحمۃ اللہ علیہ نے اس وصیت پر بیان کرتے ہوئے کہاکہ: ’’ہم نے اس مسئلے کا جواب 1322؁ہجری میں دیا تھا اور ہمیں یاد ہے کہ جب سے ہم نے پڑھنا لکھنا شروع کیا تب سے ہم اس وصیت نامے کو سنتے آرہے ہیں جوایک ہی آدمی خادم حرم نبوی شیخ احمد کی طرف منسوب ہے اور سراسر جھوٹا ہے اور جس شخص کو دین کے بارے میں تھوڑا سا بھی علم ہو گا وہ کبھی بھی اس جھوٹے وصیت نامہ کی تصدیق نہیں کرے گا بلکہ ا س وصیت نامے کو سچا تسلیم کرنے والے ان پڑھ اور جاہل عوام ہی ہونگے۔‘‘ پھر انہوں نے اس وصیت کے بار ے میں بہت ہی لمبا اور مفید تبصرہ کیا اور اس میں تمام گھڑی ہوئی باتوں کو باطل قرار دیا۔پھر اس وصیت نامہ کو بعض مفسد اورجھوٹے لوگوں کے ہاتھ اس امن والے(سعودی عرب) ملک میں بھیجا گیا تاکہ اس قسم کے جھوٹے وصیت ناموں سے ان کو گمراہ کرنا آسان ہو جائے۔ اس کامقصد یہ تھا کہ یہاں لوگوں کے عقائد خراب کیا جائے اور ان کو کتاب وحدیث سے دور کیا جائے۔ الحمد للہ یہ توحید کا ملک ہے ا س لیے اس میں اللہ کے فضل و کرم سے اس قسم کی چیزیں رائج نہیں ہوتیں ۔لیکن پھر بھی اس وصیت نامہ میں موجود جھوٹے ثواب وعقاب سے متاثر ہو کر بعض لوگوں نے اسے عوام میں پھیلانا شروع کیا۔کیونکہ اس کے گھڑنے والے نے اس میں لکھا ہے کہ:’’ جس نے اس وصیت نامہ کے اتنے نسخے تقسیم کیے اس کو اس کا مطلوب حاصل ہو جائے گا۔ اگر گناہ گار ہو گا تو اللہ تعالیٰاس کے گناہ معاف کر دے گا۔بے روز گار کو اچھی نوکری مل جائے گی، قرض دار کا قرض ادا ہو جائیگا۔اور جس نے اس کو جھٹلایا اس کا چہرہ کالا ہو جائے گا اور وہ مختلف قسم کی سزائیں بھگتے گا۔ جب ان باتوں کو بعض لوگوں نے پڑھا تو وہ اس سے متأثر ہو گئے ۔ثواب و عقاب کی لالچ میں اس جھوٹی وصیت کو نشر کرنے لگے۔بعض علماء نے اس وصیت نامہ کا جھوٹ بیان کیا اور لوگوں کو اسے تقسیم کرنے اور سچا تسلیم کرنے سے ڈرایا۔ ان علماء میں سے ایک شیخ عبدالعزیز بن عبداللہ بن باز رحمۃ اللہ علیہ ہیں ۔ جنہوں نے اس وصیت نامہ پر بہت اچھا تبصرہ کرتے
x
صفحہعنوان
3عرض ناشر
4حدیث مترجم
5تقریظ
6مقدمہ
8جہلاء اور اہل بدعت کی مروجہ جھوٹی بشارتوں اور خبروں سے آگاہی <mfnote>
9ایسی خبریں پھیلانے کا مقصد:
10بے بنیاد اورجھوٹی خبریں پھیلانے کا مقصد
10مسلمانوں کا جھوٹی خبروں کے متعلق صحیح موقف
10علماء سے ان خوابوں وخبروں کے صحیح ہونے اور دینی امور کے متعلق سوال کرنا:
13جھوٹی بشارات، خبریں اور تصاویرپھیلانے کا گناہ
14خادم حرم نبوی شیخ احمد کی طرف منسوب جھوٹا وصیت نامہ
14علماء کرام کے ردود:
15وصیت نامہ کے نام سے پھیلائے جانے والے ایک پمفلٹ کا عکس
16خادم حرم نبوی شیخ احمد کی طرف منسوب جھوٹی وصیت
24علامہ ڈاکٹر شیخ صالح بن فوزان الفوزان حفظہ اللہ
28اللجنۃ الدائمہ للبحوث العلمیہ والافتاء کا فتوی
31فتوی اللجنۃ الدائمۃ للبحوث العلمیۃ والافتاء
33جناب محترم شیخ عبداللہ بن خیاط رحمۃ اللہ علیہ
35جھوٹا خواب مدعی:حاجی عبداللہ بن مصطفی
35رد:
37بیمارلڑکی سے منسوب ایک خواب
37رد:
41فضیلۃ الشیخ صالح بن فوزان الفوزان حفظہ اللہ
43نماز سے متعلق پھیلائے جانے والا ایک اور پمفلٹ
43رد:
44ایک اور جھوٹے پمفلٹ کی تصویر
45نماز میں سستی کرنے والوں کے لیے اللہ کی طرف سے پندرہ سزائیں
52حکم شرعی کا مکلف ہونے کے بعد خواہ مرد ہو یا عورت ‘ دنیا و آخرت میں تارک ِ نماز کی سزاقرآن و حدیث کی روشنی میں <mfnote>
52دنیا میں سزا:
54آخرت میں ملنے والی سزائیں :
56نماز کی اہمیت کا بیان <mfnote>
56نماز اور اس کی اہمیت:
62نماز میں سستی کرنے والوں کیلئے تحذیر <mfnote>
67ایک مزعومہ ٹکٹ بنام یک طرفہ سفر یا خوشگوار سفر
67رد:
68شناختی کارڈ:
68سفر کے بیانات:
68جو سامان لے جانے کی اجازت ہے:
68پہنچنے کے بعد مسافر کے لیے کیا بھیجا جا سکتا ہے؟
68نوٹ:جو درج ذیل شروط پر عمل نہیں کرے گا اس کا سفر بہت سخت اور خوفناک ہوگا:
69سوال:
69شناختی کارڈ:
694جو سامان لے جانے کی اجازت ہے:
69خوشگوار سفر کی شرائط :
70جواب:
73ایک جھوٹی خبر
73رد:
74شیخ عبدالعزیز بن باز رحمۃ اللہ علیہ <mfnote> شیخ صالح بن فوزان الفوزان حفظہ اللہ
81چار آیات پر مشتمل جھوٹی خبر
81رد:
82ایک فیکس کے جواب میں اللجنۃ الدائمہ للبحوث العلمیہ والافتاء کا فتوی
84نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف منسوب حدیث
84رد:
85نبی صلی اللہ علیہ وسلم پر جھوٹ سے ڈراوا
88حقیقت ہے خیال نہیں ،کے نام سے ایک تصویر
88رد:
89ایک جھوٹی تصویر کی اشاعت
90تارک نماز کی سزاسے متعلق ایک سروپا پمفلٹ
90رد:
91ایک اور گمراہ کن پمفلٹ کا عکس اور اس میں دی گئی تصویر
92علامہ الشیخ محمد ابن عثیمین رحمۃ اللہ علیہ کی نصیحت
93پمفلٹ’’تارک ِ نماز کی سزا‘‘ پر ایک تنبیہ <mfnote>
96تارک نماز کی سزا کے بارے میں پھیلائی جانے والی جھوٹی خبر
97سانپ اور بچھو کے ڈسنے سے بچنے کے لیے پھیلائی گئی غلط دعا <mfnote>
97رد:
98سانپ اور بچھو کے ڈسنے سے بچنے کے لیے دعا کی ایک تصویر
99موذی جانوروں سے بچنے کی مزعومہ دعا
104ڈسنے والی چیزوں سے بچنے کے لیے شرکیہ دم
104رد:
108ایک جھوٹی خبر جو اللہ تعالیٰ کے اس قول سے شروع ہوتی ہے:
108رد :
110جھوٹی کہانی
110رد:
111جھوٹی کہانی <mfnote>
113ایک اور جھوٹا پمفلٹ بنام ’’سات سلیمانی وعدے اور اللہ تعالیٰ کے اسماء حسنی‘‘
113رد:
118عورتوں کے بارے میں ایک لمبی حدیث
118رد:
119عورتوں کے لیے نصیحت:
122بر الوالدین کی دعا
122رد:
125ایک اور جھوٹ:یاد داشت تیز کرنے اور کامیابی کی دعا
125رد:
127سبق یاد کرنے سے پہلے کی دعا:
127کمرہ امتحان میں داخل ہونے کی دعا:
127سبق یاد کرنے کے بعد کی دعا:
127جو ابات دینے سے پہلے کی دعا:
127امتحان کے لیے جاتے وقت کی دعا:
128جواب نہ آنے کی صورت میں :
128بھول جانے کی دعا:
128جواب دینے کے بعد کی دعا:
129سبق یاد کرنے سے پہلے کی دعا:
130سبق یاد کرنے کے بعد کی دعا:
130گھر سے نکلتے وقت کی دعا:
130کمرہ امتحان میں داخل ہونے کی دعا:
130جو ابات دینے سے پہلے کی دعا:
130جواب نہ آنے کی صورت میں :
131جواب دینے کے بعد کی دعا:
132نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف منسوب جھوٹی دعا
132رد:
133ایک جھوٹی دعا اور اللجنۃ الدائمہ للبحوث العلمیہ والافتائ کا فتوی
135ایک گمراہ کن کتابچہ ’’ الحرز الاکبر ‘‘
135رد:
136الحرز الاکبر اور اللجنۃ الدائمۃ کا فتوی
139ایک جھوٹی دعا
139رد:
140منشورات:
140سوال:
141دعائے عرش کے فضائل کے نام سے ایک گمراہ کن پمفلٹ
141رد:
144ایک عجیب لغو بیانی
144رمضان میں واقع ہونے والی چیخ
144رد:
145سماحۃ الشیخ الامام عبدالعزیز بن عبداللہ بن باز رحمۃ اللہ علیہ
145جواب :
147جھوٹی خبر: ایک لڑکی نے مصحف زمین پرپھینکا تو اللہ تعالیٰ نے اسے دھنسا کر جانور بنا دیا
148پہلی بات:
149دوسری بات:
149تیسری بات:
149چوتھی بات:
149پانچویں بات:
150ایک اور جھوٹا پمفلٹ بنام دس چیزیں دس چیزوں کو روکتی ہیں
150رد:
151اللجنۃ الدائمۃ للبحوث العلمیۃ والافتاء کا فتوی
151سوال:
151پہلی حدیث:
152دوسری حدیث:
152تیسری حدیث:
Flag Counter