اللجنۃ الدائمۃ للبحوث العلمیۃ والافتاء سوال: قرآنی تعویذ اور دم کا کیا حکم ہے ؟ نیز کتاب ’’الحصن الحصین ‘‘’’حرز الجوشناور ’’ سات سلیمانی عقود‘‘ کوحسد سے حفاظت اور نظر بد سے بچاؤ کی نیت سے اپنے ساتھ رکھا جا سکتا ہے ؟ ان کتابوں میں جو دم و درود لکھے گئے ہیں اس کے بارے میں آپ کی کیا رائے ہے؟ کیا قرآنی آیات ، آیۃ الکرسی اور معوذات کے ذریعے حسد اور نظر بد سے ان کتابوں کواپنے پاس لیے بغیر بچا جا سکتا ہے؟ جواب: الحمد للّٰه والصلاۃ والسلام علی رسولہ وآلہ وصحبہ۔ اما بعد: قرآن و سنت سے ثابت شدہ دعاؤں سے ؛اور ہر اس چیزسے دم کرنا جائز ہے جس میں شرک یا کوئی حرام بات نہ ہو۔ لیکن ’’الحصن الحصین ‘‘،’’حرز الجوشن ‘‘اور ’’سات سلیمانی عقود‘‘ جیسی کتابوں کوبطور حفاظت اپنے ساتھ رکھنا جائز نہیں ۔ اور آیۃ الکرسی اور معوذات کو سونے سے پہلے پڑھنا نفع بخش اور سنت سے ثابت ہے۔ وبا للّٰه التوفیق،وصلی ا للّٰه علی نبینا محمد وآلہ وصحبہ وسلم۔[1] ٭٭٭ |
Book Name | جھوٹی بشارتیں |
Writer | عبد العزیز بن عبد اللہ بن باز ، محمد بن صالح العثیمین ، عبد اللہ بن عبد الرحمن بن الجبیرین ، صالح بن فوزان الفوزان |
Publisher | دار المعرفۃ |
Publish Year | |
Translator | الشیخ شفیق الرحمن الدراوی |
Volume | |
Number of Pages | 151 |
Introduction |