سماحۃ الشیخ عبدالعزیز بن باز رحمۃ اللہ علیہ لکھتے ہیں : یہ پمفلٹ بجائے اللہ تعالیٰ کے اس قول سے شروع ہونے کے: ﴿بَلِ ا للّٰه فَاعْبُدْ وَکُن مِّنْ الشَّاکِرِیْنَ﴾[ الزمر :66] ’’بلکہ تو اللہ تعالیٰ ہی کی عبادت کر اور شکر کرنے والوں میں سے ہو جا۔‘‘ اس قول سے شروع کیا گیا ہے : ﴿قُلْ ہُوَ الرَّحْمَنُ آمَنَّا بِہِ وَعَلَیْْہِ تَوَکَّلْنَا﴾ [الملک: 29] ’’آپ کہہ دیجیے !کہ وہی رحمن ہے ہم تو اس پر ایمان لا چکے اور اسی پرہمارا بھروسہ ہے۔‘‘ یہ پمفلٹ بھی پچھلے پمفلٹ کی طرح جھوٹ پر مبنی ہے۔ان میں ذرا بھر بھی صداقت یا حقیقت نہیں ۔ اور نہ ہی ان پر کوئی ثواب یا عذاب ملتا ہے۔لیکن اسکے گھڑنے والا اور پھیلانے والا گناہ گار ضرور ہو گا کیونکہ اس سے بدعت کی ترویج ہوتی ہے اور یہ ظلم و گناہ کے کام پر تعاون ہے۔[1] |
Book Name | جھوٹی بشارتیں |
Writer | عبد العزیز بن عبد اللہ بن باز ، محمد بن صالح العثیمین ، عبد اللہ بن عبد الرحمن بن الجبیرین ، صالح بن فوزان الفوزان |
Publisher | دار المعرفۃ |
Publish Year | |
Translator | الشیخ شفیق الرحمن الدراوی |
Volume | |
Number of Pages | 151 |
Introduction |