Maktaba Wahhabi

3 - 151
بسم اللّٰه الرحمن الرحيم عرض ناشر الحمد للّٰه وحدہ والصلاۃ والسلام علی من لا نبی بعدہ وعلی آلہ و أصحابہ أجمعین۔أما بعد: دار المعرفہ مسلمان بھائیوں کے لیے ایک ایسی اہم کتاب پیش کر رہا ہے جو مسلمانوں میں پھیلائی جانے والی مختلف معاملات کی غلط فہمیوں اور عقیدہ کی درستگی اور جھوٹی بشارتوں کے متعلق ہے۔غالباً ان خبروں کو پھیلانے والے حسن نیت سے یہ کام کررہے ہوں ؛ لیکن قرآن و حدیث سے یہ بات ثابت ہے کہ اللہ کے نزدیک اعمال کی قبولیت کے لیے حسن نیت ہی کافی نہیں بلکہ قرآن و حدیث کی موافقت بھی ضروری ہے۔ اللہ تعالیٰ اس کتاب کے مصنف کو جزائے خیر دے ۔جنہوں نے ان نام نہاد بشارتوں اور خبروں کو جمع کیا اور پھر کتاب و سنت کے دلائل اور ائمہ کے اقوال کی روشنی میں ان کا شرعی حکم بیان کیا۔ ندعو ا للّٰه التوفیق والسداد للحق لکل المسلمین۔ دار المعرفہ ٭٭٭
Flag Counter