Maktaba Wahhabi

56 - 130
تواس شخص نے عرض کیا: ’’میں اونٹنی کے بچے پربیٹھ کرکیا کروں گا؟ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ’’ اونٹ کہاں سے آیاہے؟آخر اونٹ تواونٹنی کے پیٹ سے ہی پیداہوتا ہے۔‘‘ اب وقت آگیا ہے کہ اسلام کی سر بلندی کے لیے سیرت و حدیث کی کتابوں کا گہری نظر سے مطالعہ کرکے ان کے مطابق عمل کیا جائے۔ اور اپنی زندگی کے ہر پہلو میں اسلامی اقدار کو اجاگر کیا جائے ؛ تاکہ ایک بار پھر سے نصرت الٰہی لوٹ کر آئے ، اور ہم عزت سے زندگی بسر کرسکیں ۔ ؛اللہ تعالیٰ ہم سب کا حامی و ناصر ہو۔ آمین۔ اس دورکی ظلمت میں ہرقلب پریشاں کو وہ داغ محبت دے جو چاند کو شرما دے رفعت میں مقاصد کو ہمدوش ثریا کر خود داریٔ ساحل دے آزادیٔ دریا دے
Flag Counter