Maktaba Wahhabi

فرصت کے لمحات کیسے گزاریں ؟

مؤلف: ڈاکٹر سعود الشریم ، عبد الباری الثبیتی ، صلاح البدیر

ناشر: دار المعفرفہ

مترجم: پیرزادہ شفیق الرحمن شاہ الدراوی

اگر کسی نے اپنے آپ کو حق کی خدمت میں مشغول نہ کر لیا تو اس کا نفس اسے باطل میں مصروف کردے گا ، خوشخبری ہے ان کے لیے جو اپنے فارغ اوقات کو خیر و بھلائی اور اصلاحِ احوال کے کاموں میں صرف کرے ۔ اگر فارغ اوقات پر صحیح کنٹرول کیا جائے اور انہیں مناسب کاموں میں صرف کیا جائے تو امت اپنے افراد کے اوقات کو برباد ہونے سے اور ان بے بنیاد طاقتوں کو ضائع ہونے سے بچا سکتی ہے اور انہیں زہریلی فکری وباؤں سے محفوظ رکھ سکتی ہے ، اور یہ امت کے لیے اخلاقی انحرافات کے دروازے بند کرنے میں مدد گار ہوں گی ، یہی وجہ ہے کہ اسلام نے واجبات کے بعد اپنے اوقات کو مفید و بارآور امور میں صرف کرنے کی رغبت دلائی ہے تاکہ ایسی فرصت نہ رہے جو انسان کے لیے شکایت کا سبب بنے اور پھر اسے پر کرنے کے لیے اسے اپنی ذہنی و جسمانی طاقت کو ضائع کرنے اور انحراف میں مبتلا ہونے کی ضرورت پیش آئے ۔ اسلام و اسوۂ نبوی اور فراغت : مسلمان کی زندگی میں اصل تو یہ ہے کہ اس میں فراغت کا کوئی بیکار وقت ہوتا ہی نہیں کیونکہ مسلمان کا وقت اور اس کی عمر اللہ تعالیٰ کی ملکیت ہوتے ہیں اور اسلامی تعلیم و تربیت نوجوانوں میں یہ شعور پیدا کرتی ہے کہ وہ اپنی زندگی کے ہر لمحہ اور ہر گھڑی کواللہ تعالیٰ کی امانت سمجھیں اور اسے خیر و بھلائی کے کاموں میں صرف کریں ، خود نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہماری فرصت و فراغت کی ہر گھڑی سے استفادہ کرنے کی دعوت دی ہے؛ فرمایا : ’’ پانچ چیزوں سے پہلے پہلے پانچ چیزوں کے وجود کو غنیمت سمجھیں : (۱) موت سے پہلے زندگی (۲) بیماری سے پہلے صحت (۳)مشغولیت سے پہلے فراغت (۴) بڑھاپے سے پہلے جوانی
x
صفحہعنوان
7عرضِ ناشر
10حدیث دل
13لمحاتِ عبرت
13وصیت رسول صلی اللہ علیہ وسلم :
13فرمانِ ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ :
13سال نو کا استقبال:
15سالانہ چھٹیاں اور ہمارا طرزِ عمل
16چھٹیاں ایک ضرورت:
17چھٹیوں کا مصرف ؟
18چھٹیاں اور لوگوں کے مختلف انداز:
19دن کو رات اور رات کو دن بنالینا:
20شادی بیاہ کی پارٹیاں اور فخر و مباہات کے مظاہرے:
21سیٹلائٹ چینلز کی یلغار:
23سیر کے نام پر آوارگی:
27اوقاتِ فراغت
27فراغت کے بعض نقصانات:
28تعطیلاتِ گرما کے نقصانات:
29والدین کی ذمہ داری:
30اسلام و اسوۂ نبوی اور فراغت :
34تعلیمی و اجتماعی اداروں کی ذمہ داریاں :
35چند مفید وسائل و ذرائع :
36رتجگے اور اسلامی طرزِ عمل
37سلف ِ امت اوردور حاضر کی راتوں میں فرق :
38مغربی طرزِ زندگی کی دَین:
38رات بھر جاگنا :
39رتجگوں کے لیے دوائیاں کھانا :
40رات میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا طرزِ عمل :
44خلاصہ:
44باعث ِ حسرت وندامت افعال پر لاپرواہی :
46جلیل القدر گھڑیاں :
47والدین اور سرپرستوں کی ذمہ داری :
48شادی بیاہ کی تقریبات اور حدود سے تجاوز:
50وقفے سے فائدہ اُٹھائیں
52اسلام میں تفریح کا تصور
59مومن کا موقف:
60شب و روز مسلم
61فرصت کی گھڑیاں اور لوگوں کی اقسام
64دنیا کی حقیقت:
67صالحین اور وقت کی قیمت:
68اہل علم کی ذمہ داری:
69لمحۂ عبرت:
69نصیحت:
76زندگی سے لطف اٹھائیں
78اللہ تعالیٰ سے تعلق:
80نماز کو مناسب وقت دیں :
81ڈرامہ سیریل ، فلم بینی اورٹی وی پر وقت گزارنا:
82فحاشی اور برائیوں کی محفلوں میں شرکت :
85غیبت، چغل خوری، ٹھٹھہ مذاق، بے ہودہ گوئی :
87کافر ملکوں اور بے حیائی کے مراکز کاسفر :
88کافر ملکوں کے سفر کا شرعی حکم :
89رزق حلال کا حصول :
89قدرت کی نشانیوں میں غور وفکر:
90احسانات الٰہی اور نعمتوں کا مشاہدہ :
91نافرمانوں کے انجام سے عبرت:
92علم حاصل کرنا :
92دن میں کثرت کے ساتھ سونا:
94رت جگے کرنا:
96بنام تفریح ہلڑ بازی ، وہنگامہ آرائی:
97پارک، شیطانی جال:
98نٹ کلب و قہوہ خانے اورشیطانی وعدہ :
99فراغت کی نعمت:
100وقت کی قیمت :
101ذکر سے خالی مجالس میں شرکت:
102کھانا پینا اور ضیاع وقت :
104شبہات سے بچئے :
105راہوں میں ڈیرہ ڈالنا :
106کرنے کے کام
106اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم سے محبت :
108تلاوت قرآن اورتدبر معانی :
109حفظ ِ حدیث :
109دعوت دین:
110دعوت دین کا فائدہ:
110تہذیب نفس :
112تربیت اولاد :
113نوافل سے اللہ تعالیٰ کا تقرب حاصل کرنا:
114اللہ تعالیٰ کا ذکر :
116بعض اہم اذکار مع اجر وثواب:
123صالحین کی مجلس اوراللہ تعالیٰ کے لیے محبت:
124اللہ تعالیٰ کے لیے محبت کرنے پر انعام :
124اللہ تعالیٰ کے نام یاد کرنا :
125کثرت استغفار :
126توبہ کا فائدہ:
127صدقہ کریں :
129یتیم کی کفالت کیجئے:
129مخلوق کے ساتھ شفقت:
131راستہ سے تکلیف دہ چیز کا ہٹا دینا:
131صلہ رحمی کرنا :
133تنگدست کی مدد کرنا:
135بھول نہ جائیے کہ
Flag Counter