Maktaba Wahhabi

120 - 130
کا ارتکاب میں نے کیا، میں اقرار کرتا ہوں تیرے سامنے تیرے انعام کا جو مجھ پر ہوا اور میں اقرار کرتاہوں اپنے گناہوں کا، لہٰذا تو مجھے معاف کردے ،کیونکہ تیرے علاوہ گناہوں کو کوئی بھی معاف کرنے والا نہیں ہے۔‘‘ رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’جو شخص یقین کی حالت میں شام کے وقت یہ دعا پڑھے اور اسی رات فوت ہوجاے تو وہ شخص جنت میں جائے گا اور اسی طرح (حالت ِ یقین میں ) جو شخص صبح کے وقت پڑھ لے اور شام کو فوت ہوجائے تو وہ بھی جنت میں جائے گا۔‘‘ صبح جب بیدار ہوں تو یہ دعائیں پڑھیں : ((اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ الَّذِیْ اَحْیَانَا بَعْدَمَا اَمَاتَنَا وَاِلَیْہِ النُّشُوْرِ))(بخاری:۶۳۱۴) ’’تمام تعریفیں اللہ ہی کے لیے ہیں جس نے ہمیں زندہ کیا ، ہمارے مرنے کے بعد اور اس کی طرف ہمیں لوٹنا ہے۔‘‘ ((لَا اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ وَحْدَہٗ لَاشَرِیْکَ لَہٗ، لَہُ الْمُلْکُ وَلَہُ الْحَمْدُ، وَہُوَ عَلٰی کُلِّ شَیْئٍ قَدِیْرٌ۔)) ’’اللہ کے علاوہ کوئی معبود نہیں ، وہ اکیلا ہے، اس کا کوئی شریک نہیں ، اسی کی بادشاہت ہے؛ اور اسی کے لیے تمام تر تعریف ہے ، اور وہ ہر چیز پر کامل قدرت رکھتا ہے ۔‘‘ جو کوئی دن بھر میں سو مرتبہ یہ دعا پڑھے گا اسے دس غلام آزاد کرنے کا اجر ملے گا ،سو نیکیاں ملیں گی اور سو گناہ معاف کردیے جائیں گے۔ اور دن بھر شیطان کے شر سے محفوظ رہے گا ۔اور کوئی انسان اس سے افضل عمل نہیں کرسکتا ، سوائے اس کے جو کوئی اس سے زیادہ مقدار میں یہ دعا پڑھے:
Flag Counter