Maktaba Wahhabi

119 - 130
مخلوق کی تعداد کے برابر اور اس کی ذات کی رضا کے برابر اور اس کے عرش کے وزن اور اس کے کلمات کی روشنائی کے برابر۔‘‘ ((اَللّٰہُمَّ صَلِّ وَسَلِّمْ عَلٰی نَبِیِّنَا مُحَمَّدٍ۔))(صحیح الترغیب والترہیب) ’’اے اللہ! صلاۃ وسلام بھیج ہمارے نبی حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم پر ۔ ‘‘ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جو شخص دس (۱۰)دفعہ صبح اور دس (۱۰)دفعہ شام کے وقت مجھ پر درود بھیجے گا اسے قیامت کے دن میری شفاعت نصیب ہوگی۔ سوتے وقت کی دُعائیں :دونوں ہتھیلیاں ساتھ ملا کر سورۃ الاخلاص، سورۃ الفلق اور سورۃ الناس پڑھے، پھر ان میں پھونک مارے اور دونوں ہاتھوں کو اپنے جسم پر جہاں تک ممکن ہو پھیرے، سر ، چہرہ سے شروع کرے۔ اس طرح تین (۳)دفعہ کرے۔ آیۃ الکرسي ﴿اَللّٰہُ لَآ اِلٰہَ اِلَّا ہُوَ اَلْحَیُّ الْقَیُوْمُ﴾ مکمل پڑھو تو اللہ کی طرف سے ایک محافظ مقرر ہوجائے گا اور شیطان صبح تک تمہارے قریب بھی نہ آسکے گا۔ (بخاری) حضرت شداد بن اوس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’ سید الاستغفار یہ ہے کہ آپ کہیں : ((اَللّٰہُمَّ اَنْتَ رَبِّیْ لَآ اِلٰہَ اِلَّا اَنْتَ خَلَقْتَنِیْ وَاَنَا عَبْدُکَ وَاَنَا عَلٰی عَہْدِکَ وَوَعْدِکَ مَااسْتَطَعْتُ اَعُوْذُبِکَ مِنْ شَرِّمَاصَنَعْتُ اَبُوْئُ لَکَ بِنِعْمَتِکَ عَلَیَّ وَ اَبُوْئُ بِذَنْبِیْ فَاغْفِرْلِیْ فَاِنَّہٗ لَایَغْفِرُ الذُّنُوْبَ اِلَّا اَنْتَ)) (البخاری: ۶۳۰۶ ) ’’اے اللہ! تو ہی میرا رب ہے، نہیں کوئی معبود سوائے تیرے ،تو نے مجھے پیدا فرمایا اور میں تیرا بندہ ہوں ، اور میں تیرے عہد اور تیرے وعدے پرقائم ہوں اپنی طاقت کے مطابق میں پناہ مانگتا ہوں تیرے ذریعے اس چیز کے شر سے جس
Flag Counter