Maktaba Wahhabi

خوشگوار زندگی کے 12 اصول

مؤلف: ڈاکٹر حافظ محمد اسحاق زاہد

ناشر: توحید پبلیکیشنز بنگلور

سال شائع: 2007

((اَللّٰہُمَّ رَحْمَتَکَ أَرْجُوْ فَلََا تَکِلْنِیْ إلٰی نَفْسِیْ طَرْفَۃَ عَیْنٍ ، وَأَصْلِحْ لِیْ شَأْنِیْ کُلَّہٗ))(أبو داؤد : ۵۰۹۰ ، وحسنہ الألبانی فی صحیح الکلم الطیب : ۱۲۱) ’’ اے اللہ ! میں تیری رحمت کا امید وار ہوں، لہذا تو مجھے پل بھر کیلئے بھی میرے نفس کے حوالے نہ کر ، اور میرا ہر ہر کام میرے لئے ٹھیک کردے ‘‘ ۔ 5 حضرت انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پریشانی کے وقت یہ دعا پڑھتے تھے : ((یٰا حَیُّ یٰا قَیُّوْمُ بِرَحْمَتِکَ أَسْتَغِیْثُ)) ( الترمذی : ۳۵۲۴) ’’ اے زندہ ! اے قیوم ! میں تیری رحمت کے ساتھ مدد کا طلبگار ہوں ‘‘ ۔ 6 دعائے یونس رضی اللہ عنہ : ((لَا إلٰہَ إلَّا أَنْتَ سُبْحَانَکَ إنِّیْ کُنْتُ مِنَ الظَّالِمِیْنَ)) ’’ تیرے سوا کوئی معبودِ برحق نہیں، تو پاک ہے ، بے شک میں ظلم کرنے والوں میں سے تھا ‘‘ ۔ حضرت سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ( إِنَّہٗ لَمْ یَدْعُ بِہَا مُسْلِمٌ فِیْ شَیْئٍ قَطُّ إِلاَّ اسْتَجَابَ اللّٰہُ لَہٗ بِہَا) ( صححہ الحاکم فی المستدرک ج ۱، ص ۵۰۵ ووافقہ الذہبی) ’’ جو مسلمان اس دعا کے ساتھ کسی بھی چیز کے بارے میں دعا کرتا ہے ، اللہ تعالیٰ اسے یقینا قبول کرتا ہے ‘‘ ۔ 7 ( اَللّٰہُمَّ إنِّیْ عَبْدُ کَ وَابْنُ عَبْدِکَ وَابْنُ أَمَتِکَ نَاصِیَتِیْ بِیَدِکَ ، مَاضٍ فِیَّ حُکْمُکَ ، عَدْلٌ فِیَّ قَضَاؤُکَ ، أَسْأَلُکَ بِکُلِّ اسْمٍ ہُوَ لَکَ سَمَّیْتَ بِہٖ نَفْسَکَ ، أَوْ عَلَّمْتَہٗ أَحَدًا مِّنْ
x
صفحہعنوان
5تقدیم
7تمہید
9خوشگوار زندگی کے 12 اصول
9پہلا اصول : ایمان وعمل
13دوسرا اصول : شکر
15تیسرا اصول : صبر
17چوتھا اصول : تو بہ واستغفار
19پانچواں اصول : تقویٰ
22چھٹا اصول : نماز
23ایک عبرتناک قصہ
25ساتواں اصول : دعا
30پریشانی اور صدمے کے وقت کی دعائیں
33آٹھواں اصول : ذکرِ الٰہی
35نواں اصول : توکّل
36دسواں اصول : فارغ اوقات میں علومِ نافعہ کا مطالعہ
38گیارہواں اصول : قناعت
39بارہواں اصول : مسلمانوں کی پریشانیاں دور کرنا
Flag Counter