’’أَرْبَعَۃٌ یُّبْغِضُہُمُ اللّٰہُ:اَلْبَیَّاعُ الْحَلَّافُ،وَالْفَقِیْرُ الْمُخْتَالُ،وَالشَّیْخُ الزَّانِيْ،وَالْإِمَامُ الْجَائِرُ۔‘‘[1]’’چار (اقسام کے لوگوں) کے ساتھ اللہ تعالیٰ بغض (یعنی نفرت اور دشمنی) رکھتے ہیں:زیادہ قسمیں کھا کر (سودا) فروخت کرنے والا،تکبر کرنے والا فقیر،بوڑھابدکاراور نا انصافی کرنے والا امام (یعنی حاکم)۔‘‘۳: امام بزار نے حضرت سلمان رضی اللہ عنہ سے روایت نقل کی ہے، (کہ) انھوں نے بیان کیا: ’’رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا:’’ثَلَاثَۃٌ لَّا یَدْخُلُوْنَ الْجَنَّۃَ:اَلشَّیْخُ الزَّانِيْ،وَالْإِمَامُ الْکَذَّابُ،