(کھلم کھلی نافرمانی) ہے۔‘‘اور اللہ تعالیٰ نے تو اہلِ عدل کو گواہ ٹھہرانے اور فاسق کی بیان کردہ خبر کی خوب چھان پھٹک کا حکم دیا ہے۔ارشادِ باری تعالیٰ ہے: {وَّاَشْہِدُوْا ذَوَی عَدْلٍ مِّنْکُمْ}[1] [اور تم اپنے میں سے دو صاحبِ عدل گواہ بنالو۔]اور ارشادِ ربانی ہے:{اِِنْ جَائَکُمْ فَاسِقٌ بِنَبَاٍِ فَتَبَیَّنُوْا}[2][اگر کوئی فاسق تمھارے پاس کوئی خبر لائے، تو تم اس کی اچھی طرح تحقیق کرلو۔][3]۴: امام ابوداؤد نے اس حدیث کو درجِ ذیل عنوان والے باب میں روایت کیا ہے:[بَابُ مَنْ تُرَدُّ شَہَادَتُہٗ][4][ان (لوگوں) کے بارے میں باب، جن کی گواہی ردّ کی جاتی ہے]علامہ مجد الدین ابن تیمیہ کا تحریر کردہ عنوان حسبِ ذیل ہے:[بَابُ مَنْ لَّا یَجُوْزُ الْحُکْمُ بِشَہَادَتِہٖ][5][ان (لوگوں) کے متعلق باب، جن کی گواہی کے ساتھ فیصلہ کرنا جائز نہیں]۵: بعض علماء نے اس بارے میں یہاں تک سختی کی ہے، کہ انھوں نے [ولد