’’اَلْبِکْرُ بِالْبِکْرِ جَلْدُ مِائَۃٍ وَّنَفْيُ سَنَۃٍ۔‘‘[1][غیر شادی شدہ، غیر شادی شدہ کے ساتھ (بدکاری کرے تو) سو کوڑے اور ایک سال کے لیے جلاوطنی ہے]۔۲: امام بخاری اور امام مسلم نے حضرت ابوہریرہ اور حضرت زید بن خالد جہنی رضی اللہ عنہما سے روایت نقل کی ہے، (کہ) ان دونوں نے بیان کیا:’’ایک بدو آیا اور کہنے لگا: ’’یارسول اللہ۔ صلی اللہ علیہ وسلم ۔ ہمارے درمیان اللہ تعالیٰ کی کتاب کے ساتھ فیصلہ کیجیے۔‘‘اس کا مدمقابل اُٹھا اور عرض کیا: ’’اس نے درست (بات) کہی ہے، ہمارے درمیان اللہ تعالیٰ کی کتاب کے ساتھ فیصلہ کیجیے۔‘‘بدو بولا: ’’بلاشبہ میرا بیٹا اس کے پاس مزدوری کر رہا تھا۔ اس کی بیوی کے ساتھ اس نے زنا کیا، تو انھوں (یعنی لوگوں) نے کہا: ’’تیرے بیٹے پر رجم ہے۔‘‘تو میں نے (بیٹے کو بچانے کی غرض سے) اسے سو بکری اور ایک لونڈی دی۔پھر میں نے اہل علم سے پوچھا، تو انھوں نے بتلایا: ’’بے شک تیرے بیٹے پر سو کوڑے اور ایک سال کے لیے جلاوطنی ہے۔‘‘نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:’’لَأَقْضِیَنَّ بَیْنَکُمَا بِکِتَابِ اللّٰہِ۔ أَمَّا الْوَلِیْدَۃُ وَالْغَنَمُ فَرَدٌّ عَلَیْکَ، وَعَلٰی اِبْنِکَ جَلْدُ مِائَۃٍ وَّتَغْرِیْبُ عَامٍ …الحدیث[2]