Maktaba Wahhabi

95 - 131
مشابہت کرتی ہیں اور لعنت ہے ان مردوں پر جو عورتوں کی مشابہت کرتے ہیں۔‘‘ اور فرمایا کہ: ((لَعَنَ اللّٰہُ الرَّجُلَ یَلْبَسُ لِبْسَۃَ الْمَرْأَۃِ وَالْمَرْأَۃَ تَلْبَسُ لِبْسَۃَ الرَّجُلِ۔)) [1] ’’لعنت اللہ تعالیٰ کی اس بندے پر جو عورت کا لباس پہنے اور اس عورت پر جو مرد کا لباس پہنے۔‘‘ او مسلمان! تیری غیرت کہاں گئی آج ایک طرف تو امریکہ وغیرہ کو گالی دے دوسری طرف عملاً تیری بیوی، بہن اور بیٹی یہودیوں کا لباس بلاؤز اور اسکرٹ پہنے اور تیری غیرت بالکل نہ بھڑکے اور تیری زبان حرکت نہ کرے اور تو دنیا پر لیڈری کرتا پھرتا ہے اور اللہ تعالیٰ کے اس حکم کی تعمیل نہیں کرتا کہ {یٰأَیُّہَا الَّذِیْنَ آمَنُوْا قُوْا أَنْفُسَکُمْ وَأَھْلِیْکُمْ نَارًا وَّقُوْدُہَا النَّاسُ وَالْحِجَارۃُ} (التحریم :۶) ’’اے ایمان والو اپنے آپ کو اور اہل عیال کو اس آگ سے بچاؤ جس کا ایندھن لوگ اور پتھر ہیں۔‘‘ لیکن مرد لیڈری میں رہتے ہیں اور گھر برباد ہو رہے ہوتے ہیں۔ کسی نے کیا خوب کہا تھا کہ : یوسف نہ سمجھتے تھے کہ حسین بھی ہیں جوان بھی شاید نرے لیڈر تھے زلیخا کے میاں بھی تو لیڈری کرنے والے ذرا سوچ تو سہی کل قیامت کو اللہ تعالیٰ کو کیا جواب دے گا اللہ تعالیٰ نے تجھے مسؤل و کفیل بنایا تھا جیسا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے کہ ((کُلُّکُمْ رَاعٍ وَکُلُّکُمْ مَسْؤلٌ عَنْ رَعِیَّتِہٖ وَالرَّجُلُ رَاعٍ فِی أَھْلِہٖ وَہُوَ مَسْؤلٌ عَنْہُمْ یَوْمَ الْقِیَامَۃِ۔)) [2] ’’تم میں سے ہر کوئی نگہبان و نگران ہے اور ہر ایک سے اس کی رعیت و رعایا (جن کی نگرانی دی گئی ہے) کے بارے میں پوچھا جائے گا۔ مرد اپنے اہل کا نگران ہے اور قیامت کے دن اس سے ان کے بارے میں پوچھا جائے گا۔‘‘ تو قیامت کو اگر پوچھا گیا کہ اپنے بچوں کے دلوں
Flag Counter