پیشِ لفظ
إنَّ الْحَمْدَ لِلّٰہِ نَحْمَدُہٗ وَنَسْتَعِیْنُہٗ،وَنَسْتَغْفِرُہٗ،وَنَعُوْذُ بِاللّٰہِ مِنْ شُرُوْرِ أَنْفُسِنَا وَمِنْ سَیِّاٰتِ أعْمَالِنَا،مَنْ یَّھْدِہِ اللّٰہُ فَلَا مُضِلَّ لَہٗ۔وَمَنْ یُّضْلِلْ فَلَا ھَادِيَ لَہٗ۔وَأَشْھَدُ أَنْ لاَّ إِلٰہَ إِلاَّ اللّٰہُ وَح
دَہٗ لَا شَرِیْکَ لَہٗ،وَأَشْھَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُہٗ وَرَسُوْلُہٗ۔صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَعَلیٰ آلِہٖ وَصَحْبِہٖ وَبَارَکَ وَسَلَّمَ۔
دعوتِ دین ایک مسلسل اور دائمی عمل ہے۔اس میں انقطاع نہیں۔جب بھی موقع میسر آئے،اس عمل کو بجا لانا ہے۔حضراتِ انبیاء علیہم السلام،امام الانبیاء علیہ السلام اور سلف صالحین کی سیرتوں میں اس حقیقت کو اُجاگر کرنے والے بہت سے شواہد و واقعات ہیں۔
بعض لوگ اپنی لاعلمی یا کچھ دیگر اسباب کی بنا پر دعوت و تبلیغ کے عمل کو مخصوص اوقات میں محصور کرنے کی … ہیں۔اس کتاب میں ربِّ کریم کی توفیق سے قرآن و سنت اور سلف صالحین کی سیرتوں کی روشنی میں دعوت دینے کے اوقات بیان کرنے کی عاجزانہ کوشش کی جا رہی ہے۔
کتاب کی تیاری میں پیشِ نظر باتیں:
اس کتاب میں درجِ ذیل باتوں کا توفیقِ الٰہی سے اہتمام کرنے کی کوشش کی گئی ہے:
۱۔ کتاب کا اساسی مرجع اور بنیادی مآخذ قرآن و سنت ہے۔
۲۔ احادیثِ شریفہ کو غالباً ان کے اصلی مآخذ و مراجع سے نقل کیا گیا ہے۔
۳۔ صحیحین کے علاوہ دیگر کتبِ حدیث کے متعلق علماء حدیث کے اقوال درج کیے گئے ہیں۔صحیح کی احادیث کی صحت پر اجماعِ امت کے پیشِ نظر،اُن کے متعلق
|