بڑھانے کے لیے دانت کشادہ کروائیں،اﷲ کی خلقت کوبدلیں،مجھے کیاہوگیاہے کہ میں ان لوگوں پرلعنت نہ بھیجوں جن پررسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم نے لعنت بھیجی ہے،جوکہ قرآن مجیدسے بھی ثابت ہے: ﴿وَمَا اٰتَاکُمُ الرَّسُوْلُ فَخُذُ وْہُ وَمَا نَھَا کُمْ عَنْہُ فَانْتَہُوْا﴾[1] ’’رسول جوکچھ تمہیں دیں اسے لے لو،اورجس چیز سے روکیں اس سے بازآجاؤ۔‘‘ ہمیں بحیثیت مسلمان اس آیت پر بھی نظر ڈالنی چاہیٔے: ﴿وَأطِیْعُوا اللّٰهَ وَ الرَّسُوْلَ لَعَلَّکُمْ تُرْحَمُوْنَ﴾[2] ’’تم اﷲ اور اس کے رسول کی اطاعت کرو،تاکہ تم پررحم کیاجائے۔‘‘ کاش بیوٹی پارلرزمیں جانے والی مسلمان عورتیں نبی رحمت صلی اللہ علیہ وسلم کے ان فرمودات وارشادات سے کچھ سبق حاصل کرلیتیں تووہ آخرت میں اﷲ کے عذاب سے بچ جاتیں اوردنیامیں اﷲ تعالیٰ کی رحمتوں کوپالیتیں۔کیونکہ اﷲ اوراس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی نافرمانید دنیا وآخرت میں گھاٹے کاسوداہے،اوراﷲ |