Maktaba Wahhabi

جنتی عورت ؟

مؤلف: انصار زبیر محمدی

ناشر: دارالثقافۃ الاسلامیہ(انڈیا)

لیکن افسوس کہ آج یہ مرض بڑی تیزی سے پھیل رہاہے کہ عورتیں اپنے شوہروں کی اجازت کے بغیربازارچلی جاتی ہیں،رنگ برنگے کپڑے اورزرق برق لباس خود ہی مول بھاؤ کرکے نامحرم(بزاز)سے خریدکرلاتی ہیں،اوربعض دفعہ بڑے فخریہ انداز میں شوہر اوراہل ِخانہ سے اپنے حسنِ انتخاب کی دادچاہتی ہیں،آج عورتیں دوالانے کے بہانے شہرکانظارہ کرتی پھرتی ہیں،ایسی تمام عورتوں کواﷲ سے ڈرناچاہیٔے۔ آج یہ مرض بھی عام ہے کہ گاؤں یامحلہ کے قریبی مکانات میں جانے کے لیے نقاب اورپردہ کاکوئی اہتمام نہیں کیاجاتاہے،دراصل یہ تمام چیزیں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت کی مخالف ہیں،زندگی میں دین سے دوری اوردلوں میں اﷲ کا خوف کم ہوجانے کی علامتیں ہیں۔ہم اﷲ سے تقویٰ اورہدایت کاسوال کرتے ہیں۔ اسلام سے خارج کردینے والی چیزوں سے بچنا ہرمسلمان اورجنت کی راہی عورت کوہروقتیہ فکرلاحق رہے کہ کہیں وہ جنت کی راہ سے ہٹ تونہیں رہی ہے،کیونکہ بعض اعمال ایسے بھی ہیں جن کے ارتکاب سے اسلام کاخاتمہ اورکفر کاآغاز ہوجاتاہے،اس لییٔہم یہاں اسلام سے خارج کردینے والی چندچیزوں کاذکرکررہے ہیں تاکہ مسلمان عورتوں کاجنت کاسفر بہ آسانی طے ہوسکے: 1۔ اللہ تعالیٰ کی عبادت میں کسی کو شریک ٹھہرانا۔
x
صفحہعنوان
4مقدمہ
8عورت پرمرد کی فوقیت
10نیک عورت دنیاکی بہترین دولت
13ایمان کی تباہی کے چنداسباب (جن سے بچناضروری ہے)
161۔غیراللہ کی قسم کھانا
182۔تعویذ گنڈےلٹکانا
21جادو اور قیافہ شناسی
27تصویریں سجانا،مجسمے بنانااوریادگاریں قائم کرنا
28جنتی عورت کی دوسری پہچان
31ایک جنتی عورت کا تذکرہ
31شوہر کی خدمت جنت کاسبب ہے
32جنتی عورت کی چند علامتیں
33جنت میں داخلہ کی چندشرطیں:
33نیک وفرمانبردار بیوی کاایک سبق آموز واقعہ
39جن أمور سے مسلمان عورتوں کوبچناچاہیئے
391۔شوہرکی نافرمانی:
402۔شوہر کی ناراضگی:
413۔شوہرکوتکلیف دینا:
424۔شوہر کی ناشکری:
435۔بلاوجہ طلاق طلب کرنا:
44اﷲ کی نافرمانی میں شوہر کی اطاعت کامسئلہ
45شوہر کی اجازت کے بغیرنفلی روزہ رکھنا
46شوہرکوفائدہ اٹھانے سے روکنا
48راز کی باتوں کوظاہر کرنا
49شوہر کے علاہ کسی دوسرے کے گھرمیں کپڑے اتارنا
49شوہر کی اجازت کے بغیر گھرمیں کسی کوداخلہ دینا
50شوہر کی اجازت کے بغیر گھر سے باہرنکلنا
51اسلام سے خارج کردینے والی چیزوں سے بچنا
56نماز کی پابندی ضروی ہے
58ایک بے نماز کی موت کاآنکھوں دیکھاحال
61جنت میں داخلہ کے لیے زکوٰۃبھی ضروری ہے
64عہدِ نبوی صلی اللہ علیہ وسلم کی ایک وفادار اورصابرہ عورت
65ام عاقلہ کی اپنی بیٹی کوشادی کے وقت نصیحتیں
66ایک ماں کی نصیحت بیٹی کی رخصتی پر
70بیوی پر شوہر کے حقوق
73شوہر کے اہلِ خانہ کے ساتھ بیوی کا سلوک؟
74شوہر پر بیوی کے حقوق
79کیاعورت اپنے بال کٹواسکتی ہے؟
91مردوں کے لیے حوریں ہیں توعورتوں کے لیے کیا؟
Flag Counter