Maktaba Wahhabi

اسی فولدر میں یہ کتاب دو دوفعہ آیا ہے کسی ایک کو ہٹا دیں

مؤلف: محمد انور محمد قاسم سلفی

بسم اللّٰہ الرحمن الرحیم پھر وہی شرارت امریکی ریاست کیلی فورنیا میں مقیم ایک اسرائیلی یہودی"نکولا باسلے"نامی شخص نے "مسلمانوں کی معصومیت "Innocence of Muslims"کے عنوان سے انگریزی زبان میں ایک فلم بنائی اور بطور رائٹر وڈائرکٹر " سام بیسائیل" کا جعلی نام استعمال کرکے، آج سے چھ سات ماہ پہلے اسے یو ٹیوب پر جاری کردیا، اس فلم کی تیاری میں امریکہ کے سو سے زیادہ یہودیوں نے اپنا سرمایہ لگایا، اور دس سے زائد مصرکے عیسائیوں نے اس فلم میں مختلف قسم کے کردار ادا کئے۔دو ماہ پہلے جب یہ فلم ڈب ہوکر عربی میں آئی اور اسے مختلف ممالک کے مسلمانوں نے یوٹیوب پر دیکھا تو غیض وغضب سے بھڑک اٹھے، مراکش سے لیکر انڈونیشیا تک ہر جگہ کے مسلمان سراپا احتجاج بن گئے، چونکہ یہ فلم امریکہ میں بنی تھی، اور اسے بنانے والا اور سرمایہ فراہم کرنے والے سارے کے سارے امریکی تھے، اس لئے مسلمانوں کا امریکہ کے خلاف احتجاج سراسر مبنی بر انصاف تھا، چنانچہ اس فلم کے رد عمل کے طور پر لیبیا میں امریکی سفارت خانہ میں آگ لگادی گئی، جس میں امریکی سفیر ہلاک ہوا، اور اس کے علاوہ دنیا کے مختلف ممالک میں امریکی وبرطانوی سفارت خانوں کو نقصان پہنچایا گیا اور امریکہ نے اپنے سفارت خانوں پر حملوں کا انتقام لینے کا اعلان کرتے ہوئے اپنے دو بحری بیڑے لیبیا روانہ کردئے۔
x
صفحہعنوان
1پھر وہی شرارت
3آزادی دل آزاری
7مسلمان ہونا ہی ناقابل معافی جرم ہے
9مسلمانوں سے گذارش
12روئے زمین کے سب سے بڑے فسادی
14کعب بن اشرف یہودی کا انجام
18ابو رافع سلام بن ابی الحقیق کا انجام
21قریش کی مخالفت کے اسباب
23مخالفت کا گھر سے آغاز
25اہانت رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے کمیٹی کا قیام
27ابولہب اور اس کی بیوی اور بیٹے کا انجام
29اہانت رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی ایک کوشش اور اس کا انجام
31طاغوت اکبر ابوجہل کا انجام
35امیہ بن خلف کا انجام
38ٍابی بن خلف کا انجام
41آریہ سماج کے سوامی کی شرارت اور اس کا انجام
45ڈنمارک کے کارٹونسٹ کی شرارت اور اس کا عبرتناک انجام
Flag Counter