Maktaba Wahhabi

اسی فولدر میں یہ کتاب دو دوفعہ آیا ہے کسی ایک کو ہٹا دیں

مؤلف: محمد انور محمد قاسم سلفی

اس فلم کی مذمت اقوام متحدہ کے جنرل سکریٹری بان کی مون سے لیکر ہر انصاف پسند ملک نے کی اور اسے دنیا میں فتنہ فساد پھیلانے کی ایک منظم سازش قرار دیا، لیکن افسوس کہ امریکہ کا رویہ توقع کے مطابق مسلمانوں کے خلاف ہی رہا، مسلمان باپ کے ہاں پیدا ہونے والے عیسائی امریکی صدر "بارک حسین اوباما"نے فلم سے اپنی حکومت کی لاتعلقی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ہم اس فلم پر پابندی عائد نہیں کریں گے، اس لئے کہ ہمارے ہاں اظہار رائے کی آزادی ہے۔ یہ الگ بات ہے کہ امریکی ریاست کیلی فورنیا کی عدالت نے امن خراب کرنے کے جرم میں ملعون ڈائرکٹر کو جیل بھیج دیا۔ادھر اس فلم میں کام کرنے والے مصری اداکاروں اور اداکاراؤں کے خلاف مصری عدالت نے سزائے موت سنائی، اور امریکہ میں مقیم اپنے ان شہریوں کو مصر لاکر ان پر سزا کے نفاذ کا اعلان کردیا، جس سے گھبرا کر اس فلم کی اداکارہ "سنڈلی گارشیا" اور دیگر اداکاروں نے فلم کے ڈائرکٹر و پروڈیوسر کے خلاف مقدمہ دائر کردیا کہ اس نے ان کے ساتھ دھوکہ سے کام لیا ہے اور فلم ڈب کرتے وقت ان کے مکالموں کو تبدیل کردیا ہے، لیکن امریکی عدالت نے ان تمام درخواستوں کو مسترد کرتے ہوئے فلم پر پابندی لگانے سے منع کردیا کہ اس پر پابندی لگانا گویا اظہار آزادیء رائے پر پابندی لگانا ہے۔ اس فلم پر پابندی اور آئندہ رسول کائنات جناب محمد رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں گستاخی کو دنیا کے سارے ممالک میں قانوناً جرم قرار دئے جانے کا مطالبہ سرکاری
x
صفحہعنوان
1پھر وہی شرارت
3آزادی دل آزاری
7مسلمان ہونا ہی ناقابل معافی جرم ہے
9مسلمانوں سے گذارش
12روئے زمین کے سب سے بڑے فسادی
14کعب بن اشرف یہودی کا انجام
18ابو رافع سلام بن ابی الحقیق کا انجام
21قریش کی مخالفت کے اسباب
23مخالفت کا گھر سے آغاز
25اہانت رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے کمیٹی کا قیام
27ابولہب اور اس کی بیوی اور بیٹے کا انجام
29اہانت رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی ایک کوشش اور اس کا انجام
31طاغوت اکبر ابوجہل کا انجام
35امیہ بن خلف کا انجام
38ٍابی بن خلف کا انجام
41آریہ سماج کے سوامی کی شرارت اور اس کا انجام
45ڈنمارک کے کارٹونسٹ کی شرارت اور اس کا عبرتناک انجام
Flag Counter