Maktaba Wahhabi

اسی فولدر میں یہ کتاب دو دوفعہ آیا ہے کسی ایک کو ہٹا دیں

مؤلف: محمد انور محمد قاسم سلفی

امیہ بن خلف کا انجام امیہ بن خلف بھی مکہ کے سرداروں میں سے ایک اہم سردار،کفر وشرک کا بہت بڑا سرغنہ اور اسلا م اور مسلمانوں کے حق میں روئے زمین کا ایک بہت بڑا طاغوت تھا، وہ ہمیشہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کو ستانے اور ان کی توہین کرنے کے درپے رہتا تھا، بالخصوص حضرت بلال رضی اللہ عنہ پر اس نے ظلم وستم کے وہ پہاڑ توڑے کہ جسے سن کر رونگٹھے کھڑے ہوجائیں۔ حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں:سب سے پہلے سات اشخاص نے اپنے اسلام کو ظاہر کیا:۱)حضرت محمدصلی اللہ علیہ وسلم ۲)حضرت ابوبکر ۳)حضرت عمار ۴)حضرت سمیہ(عمارکی والدہ)۵)حضرت صہیب ۶)حضرت بلال۷)حضرت مقداد 7۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو اللہ تعالیٰ نے آپ کے چچا ابوطالب کی وجہ سے محفوظ رکھا اور ابوبکر رضی اللہ عنہ اپنے قبیلے کی وجہ سے محفوظ ہوگئے، باقی تمام کو مشرکین چلچلاتی دھوپ میں لوہے کی زرہیں پہنا کر ڈال دیتے، حضرت بلال رضی اللہ عنہ کی گردن میں رسی ڈال کر بچوں کے حوالے کردیا جاتا، وہ ان کو مکہ کے گلی کوچوں میں گھسیٹتے پھرتے اور وہ برابر کہتے رہتے "أحد أحد "یعنی اللہ ایک ہے اللہ ایک ہے۔(سیراعلام النبلاء)بقول اقبال: کس کی ہیبت سے صنم سہمے ہوئے رہتے تھے منہ کے بل گرتے، ھواللّٰه احد کہتے تھے
x
صفحہعنوان
1پھر وہی شرارت
3آزادی دل آزاری
7مسلمان ہونا ہی ناقابل معافی جرم ہے
9مسلمانوں سے گذارش
12روئے زمین کے سب سے بڑے فسادی
14کعب بن اشرف یہودی کا انجام
18ابو رافع سلام بن ابی الحقیق کا انجام
21قریش کی مخالفت کے اسباب
23مخالفت کا گھر سے آغاز
25اہانت رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے کمیٹی کا قیام
27ابولہب اور اس کی بیوی اور بیٹے کا انجام
29اہانت رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی ایک کوشش اور اس کا انجام
31طاغوت اکبر ابوجہل کا انجام
35امیہ بن خلف کا انجام
38ٍابی بن خلف کا انجام
41آریہ سماج کے سوامی کی شرارت اور اس کا انجام
45ڈنمارک کے کارٹونسٹ کی شرارت اور اس کا عبرتناک انجام
Flag Counter