Maktaba Wahhabi

375 - 421
اسے جہنم سے آزاد کردے۔(الترغیب والترہیب للمنذری:3/1517،وقال رواہ احمد باسناد حسن) ایک حدیث میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک مسلمان کے حقوق بتاتے ہوئے فرمایا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں حکم فرمایا:مریض کی عیادت کرنے، جنازوں کے ساتھ جانے،کمزور کی مدد کرنے،مظلوم کی اعانت کرنے،سلام کو پھیلانے،قسم کو پورا کرنے اور ہمیں منع فرمایا:چاندی کے برتنوں میں کھانے پینے،سونے کی انگوٹھی پہننے اور ریشمی لباس پہننے سے۔"(بخاری مع الفتح:11/6235، مسلم:2066) ایک اور روایت میں ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: (اطعموا الجائع،وعودوا المريض،وفكوا العاني) (بخاری:9/5373) "بھوکوں کو کھانا کھلاؤ،اور بیماروں کی عیادت کرو اور قیدیوں کو چھڑاؤ۔" ایک اور روایت میں فرمایا: (عودواالمريض،واتبعوا الجنائز، تزكركم الآخرة) (الادب المفرد:ص 138) "مریض کی عیادت کرو،جنازوں کے ساتھ جاؤ وہ تمہیں آخرت کی یاد دلائیں گے۔" مسلمان کا ایک حق یہ ہے کہ بوڑھے شخص اور صاحب عزت شخص کا اکرام کیا جائے جیسا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے: "اللہ تعالیٰ کا اجلال(تعظیم) یہ بھی ہے کہ بوڑھے مسلمان کی عزت کی جائے اور قرآن پڑھنے پڑھانے والے کی بھی جو اس میں غلو نہ کرتا ہو اور نہ اسے ترک کرتا ہو،اور عادل حاکم کی عزت کی جائے۔"(ابو داؤد، رقم:4736) گویا تین آدمیوں کا اکرام اللہ تعالیٰ کی تعظیم ہے۔بڑی عمر کا مسلمان،حافظ قرآن اور انصاف کرنے والا حاکم،کیوں کہ ان کا اعزاز واکرام ان کی اچھی صفات کے باعث ہوگا جو اللہ تعالیٰ کو پسند ہیں۔
Flag Counter