Maktaba Wahhabi

پیغمبر اسلام اور بنیادی انسانی حقوق

مؤلف: جناب حکیم محمود احمد ظفر

ناشر: بیت العلوم

توبہ ہے کہ وہ خود بارگاہ نبوت میں حاضر ہوا اور آپ کے ہاتھ میں ہاتھ دے کر کہنے لگا کہ مجھے سنگ سار کریں۔ دو تین روز وہ ایسے ہی کہتا رہا۔ پھر ایک روز رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم خود صحابہ رضی اللہ عنہم کی ایک مجلس میں تشریف لائے اور فرمایا: "ماعز بن مالک رضی اللہ عنہ کے لیے اللہ تعالیٰ سے مغفرت مانگو۔" صحابہ رضی اللہ عنہم نے کہا کہ اللہ تعالیٰ ماعز رضی اللہ عنہ کی مغفرت فرمائے۔ اس پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: "اس نے ایسی توبہ کی ہے کہ اس کی توبہ اگر ایک پوری بستی پر تقسیم کی جائے تو ساری بستی بخشی جائے۔" قبیلہ غامدیہ سے ایک عورت حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئی اور اس نے بھی یہی کہا کہ "یا رسول اللہ! مجھے پاک کیجیے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے بھی یہی فرمایا کہ واپس چلی جا اور اللہ تعالیٰ کے حضور استغفار کر اور اپنے گناہوں سے توبہ کر۔ اس عورت نے عرض کی: "مجھے معلوم ہوتا ہے کہ آپ مجھے اسی طرح واپس لوٹا رہے ہیں جس طرح آپ نے ماعز بن مالک رضی اللہ عنہ کو واپس لوٹایا تھا۔ اس نے کہا: "میں زنا سے حاملہ ہوں۔" آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے تعجب سے فرمایا: "تو!" اس نے عرض کیا: "ہاں۔" آپ نے فرمایا: "تو واپس چلی جا اور وضع حمل کے بعد آنا۔" انصار کے ایک شخص نے اس کی کفالت کا ذمہ لیا یہاں تک کہ اس کے ہاں بچہ پیدا ہوا۔ اس شخص نے بارگاہ نبوت میں حاضر ہو کر عرض کی: "یا رسول اللہ! اس غامدی عورت کے ہاں بچہ ہوا ہے۔" آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: "ہم ابھی اس کو رجم نہیں کریں گے کیونکہ اس کا بچہ ابھی بہت چھوٹا ہے اور اس کی رضاعت کرنے والا بھی نہیں ہے۔ پس انصار میں سے ایک شخص اٹھا اور اس نے کہا؛ "اے اللہ کے رسول! میں اس کی رضاعت کا ذمہ لیتا ہوں۔" چنانچہ آپ نے اس کو سنگسار (رجم) فرمایا۔ (مسلم: 3/1695) ان دونوں احادیث سے پتہ چلا کہ شادی شدہ مرد ہو یا عورت دونوں کی سزا رجم ہے۔ اور غیر شادی شدہ کی سزا سو کوڑے۔ (النور: 2) زنا کی مذمت اور ممانعت: زنا کی انہی برائیوں کی وجہ سے اسلام میں اس کی سخت ممانعت اور مذمت کی گئی
x
صفحہعنوان
15تقدیم
27انسانی ضروریات
30حفاظت دین کا انسانی حق
301۔ دین حق صرف اسلام ہے
312۔ دین میں کوئی جبر نہیں:
35غیر مسلموں کے لیے دینی آزادی کے حقوق:
37اپنی جان کی حفاظت اور دفاع کا انسانی حق:
42قاتل کی سزا:
48چھوٹے بچوں اور جنین کے قتل کی حرمت:
52خودکشی کا حرام ہونا:
53ہر شخص کو اپنی جان کا دفاع کرنا چاہیے:
57عقل کی حفاظت اور اس کے دفاع کا حق
61انسانی عزت و ناموس کے تحفظ و دفاع کا حق
611۔ زنا
64زنا کی سزا:
65زنا کی سزا میں اختلاف:
67زنا کی مذمت اور ممانعت:
70قذف:
70قذف کی حد کیوں ضروری ہے؟
72قذف کی سزا:
72قوم لوط کے عمل کی تہمت تراشی:
73سب و شتم:
77غیبت:
86اپنے مال کی حفاظت اور دفاع کا انسانی حق
87چور کا ہاتھ کاٹنا:
87چوری کے معنی:
88چور کا ہاتھ کہاں سے کاٹا جائے:
89چور کا ہاتھ کاٹنے میں حکمت:
90چوری کا نصاب:
92ڈاکوؤں کا قتل:
94راہزنی کے جرم کی سزا:
94باطل اور ناجائز طریقے سے لوگوں کے مال کھانا:
96انسان کا اپنے مال کا حق دفاع:
96انسان کی محنت کا حق اجرت:
99حق مساوات
102مساوات کا صحیح مفہوم:
109لوگوں کو ان کی حیثیت کے مطابق مقام دینا:
110مسلمانوں اور غیر مسلموں کے درمیان مساوات:
124سیدنا عمر بن عبدالعزیز رحمہ اللہ کے عہد میں ذمیوں سے حسن سلوک:
129حق ملکیت
132ملکیت کا حقیقت:
137ملکیت میں حق تصرف:
139ملکیت کی حرمت:
141انسان کی ملکیت کے حصول پر قیود:
1421۔ دھوکہ دہی:
1432۔ رشوت:
145پبلک کے روپیہ میں خیانت کرنا:
148سود:
150احتکار:
153قمار:
155لوگوں کا مال باطل طریقے سے کھانا:
156خریدوفروخت میں جھوٹ بولنا:
1583۔ اپنی ملکیت میں تصرف کا طریقہ:
158اسراف و تبذیر:
160(2) شح (بخل):
161(3) اضاعۃ المال:
163(4) دوسروں کو ضرر اور نقصان دینا:
164پڑوسی کے لیے حق شفعہ:
165مصلحت عامہ کے تحت بعض ملکیت ختم کی جا سکتی ہے:
168حقوق متعلقہ ملکیت
168(1) زکوٰۃ:
170(2) خراج:
172(3) ضرائب:
173جزیہ:
174موسمی صدقات:
177صدقات مستحبہ:
178وقف:
180وراثت:
182کفالت عامہ:
190دوسری بنیادی ضرورت:
194حق قضا
198قضا میں عدل و مساوات:
199قاضیوں کا تقرر:
203قصاۃ کا انتخاب:
210اصل میں انسان بری الذمہ ہے:
211(3) مواخذہ صرف مجرم کو ہے:
212گواہوں کی تکریم:
214حق تعلم
214علم کی مدح:
216علم کی فضیلت احادیث میں:
220مفت تعلیم دینا:
221علمہ انہماک:
221علم کو چھپانے کی ممانعت:
222حریت تعلم:
223حق محنت
230اسلام مانگنے کی حوصلہ افزائی نہیں کرتا:
231اجرت کا تعین:
234حق علاج
237طبیب کے حق اجرت کی مشروعیت:
239حق لباس
244حق سکونت
246کھانے پینے کا حق
250حق الامن
253خاندان کی بنیاد
253حق نکاح:
255نکاح اور شادی اسباب غنا میں سے ہے:
261حریت نکاح:
261ایک اشکال اور اس کا حل:
267حرمت نکاح پر قیود:
273حرمت مسکن:
277حریت مسکن پر قیود:
279مرد کے حقوق
280قوام:
288خاوند کی بستر پر اطاعت کرنا:
288عمومی اطاعت:
290شوہر کی مساعدت اور تعاون کرنا اور اولاد کی تربیت کرنا:
291نفل روزے کے لیے خاوند کی اجازت:
291خاوند سے سفر کی اجازت:
292مرد کے مال کے خرچ کرنے میں اجازت لینا:
293خاوند کی دل جوئی کرنا:
295عورت کے حقوق
300عورت بھی مردوں کی طرح مکلّف اور مسئول ہے:
302علم سیکھنے میں عورت کا حق:
304عمل میں عورت کا حق:
315شادی کے بارہ میں عورت کا حق آزادی:
317اپنے نسب کے بارے میں عورت کا حق:
317عورت کا حق مہر:
320عورت کا حق نان و نفقہ:
321معاشرت میں بیوی کا حق:
324خاوند سے استمتاع کا حق:
325بیویوں کے درمیان عدل:
326عورت کا حق خلع:
328حقوق الوالدین
334حق امومت:
335بچے کے حقوق:
335بچے کی ماں اچھی ہونی چاہیے:
337اس بچے کا حق جو ابھی ماں کے پیٹ میں ہے:
339بچے کا اپنے باپ کی طرف منسوب ہونے کا حق:
340ولادت کے روز بچے کا کان میں اذان سننے کا حق:
340بچے کا اچھا نام رکھنے کا حق:
342پیدائش کے روز بچے کو گھٹی دینے کا حق:
343بچے کا حق رضاعت:
344عقیقہ میں بچے کاحق:
346ختنہ کرنے میں بچے کا حق:
346بچے کا حق نظافت:
347بچے کا حق محبت وتقبیل:
348بچے کا حق پرورش:
351بچے کا حق تعلیم وتربیت:
356نفقہ میں بچے کا حق:
358بچے کا اپنے درمیان اور اپنے بھائیوں کے درمیان حق عدل:
359یتیم کے حقوق
363حقوق الا دعیاء:
363نوکروں کے حقوق:
366اجتماعی حقوق
366مسلمان کے حقوق
380پڑوسی کے حقوق
390مہمان کے حقوق
398فقراء اور مساکین کے حقوق
408سونے والے کے حقوق
411بیمار کے حقوق
418بڑھاپے کے حقوق
420میت کے حقوق
422موت کے وقت اللہ سے حسن ظن رکھنا:
423کلمہ طیبہ کی تلقین:
424مرنے والے کی اچھائی بیان کرنا:
426میت کا قرض ادا کرنا:
427غسل المیت:
427میت کو کفن دینا:
428میت پر نماز جنازہ:
428جنازہ کے ساتھ چلنا:
430میت کی تدفین:
432مرنے والے کے محاسن بیان کرنا:
433اہل میت کے لیے تعزیت:
433میت کا سوگ:
434میت کے لیے دعا:
435زیارت قبر:
Flag Counter