Maktaba Wahhabi

373 - 421
(سباب المسلم فسوق وقتاله كفر) (بخاری:1/48، مسلم، رقم:64) " مسلمان کو گالی دینا فسق ہے اور اس کو قتل کرنا کفر ہے۔" سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مسلمان عورتوں کو مخاطب کر کے ارشاد فرمایا: (يانساء المسلمات!لا تحقرن جارة لجارتها ولو فرسن شاة) اے مسلمان عورتو!کوئی پڑوسن اپنی پڑوسن کو کوئی قلیل شئی دینے میں حقارت نہ محسوس کرے خواہ وہ بکری کا کھر ہی کیوں نہ ہو۔" (رواہ البخاری، رقم:6017، مسلم، رقم: 1030) حدیث میں آتا ہے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ایک انصاری کے پاس سے گزرے جو اپنے بھائی کو حیاء کے بارہ میں بتارہا تھا۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے فرمایا: (دعه، فان الحياء من الايمان) (بخاری، رقم:24) "اس کو چھوڑو،حیاء ایمان کا ایک جزو ہے۔" اس حدیث سے معلوم ہوا کہ مسلمان کاا یک حق یہ بھی ہے کہ وہ اپنے مسلمان بھائی کو نیکی کی تلقین کرتا رہے۔ ایک حق مسلمان کا یہ ہے کہ اس کی حق کے ساتھ نصرت کی جائے اور اس سے ظلم کو دفع کیا جائے اور اس کی عزت وناموس کی حفاظت کی جائے۔چنانچہ حدیث میں ہے کہ اپنے ظالم اور مظلوم بھائی دونوں کی مدد کرو۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا گیا کہ"مظلوم کی مدد تو سمجھ میں آگئی،ظالم کی مدد کیسے کی جائے؟"آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: (تمنعه من الظلم) "اس کو ظلم کرنے سے منع کرنا یہ ظالم کی مدد ہے۔" (رواہ البخاری:2/66، مسلم:2584) ایک مومن کو دوسرے مومن کی ہر حال میں خیر خواہی کرنی چاہئے کیوں کہ“الدين النصيحة“ دین نام ہی خیر خواہی کا ہے۔(رواہ مسلم عن تمیم الداری رضی اللہ عنہ:55)
Flag Counter