Maktaba Wahhabi

534 - 555
خزانوں سے، نشان زدہ ( عمدہ ) گھوڑوں ، مویشیوں اور کھیتی سے محبت دلفریب بنا دی گئی ہے ۔ (حالانکہ ) یہ سب کچھ دنیوی زندگی کا سامان ہے اور جو بہتر ٹھکانا ہے وہ اللہ ہی کے پاس ہے ۔‘‘ اس آیت میں جن چیزوں کا ذکر کیا گیا ہے انہی کی وجہ سے انسان اللہ تعالیٰ کے احکامات سے غافل ہو جاتا ہے ۔ اس لئے انہیں محض دنیوی زندگی کا سامان ہی قرار دیا گیا ہے ، لیکن اگر ان چیزوں کے حصول میں شرعی حدود وقیود کی پابندی کی جائے ، حلال وحرام کے درمیان تمیز کی جائے ، ان میں اللہ تعالیٰ کے حقوق کی ادائیگی کی جائے اور ان کی وجہ سے اللہ تعالیٰ کی یاد اور فکرِ آخرت سے غفلت نہ برتی جائے تو ان چیزوں سے محبت ہونے کے باوجود بھی انسان دونوں جہانوں میں کامرانی سے ہمکنار ہو سکتا ہے … اللہ تعالیٰ ہم سب کو دین ودنیا کی خیر وبھلائی نصیب فرمائے اور عذابِ جہنم سے اپنی پناہ میں رکھے ۔ آمین
Flag Counter