سوال نمبر21: کسی تنہا شخص نے یا کسی جماعت نے بھول کر بلا اقامت نماز پڑھ لی،تو کیا اس سے نماز متاثر ہوگی؟ جواب: جو نماز بھول کر بلااقامت پڑھ لی جائے وہ درست ہے،خواہ کسی تنہا شخص نے پڑھی ہو یا کسی جماعت نے،اسی طرح اگر بلااذان کے نماز پڑھ لی جائے تو تب بھی نماز درست ہے،مگر جن سے اذان اور اقامت چھوٹی ہے انہیں اللہ سے توبہ کرنی چاہیے،کیونکہ اذان اور اقامت فرض کفایہ اور اصل نماز سے خارج ہیں،اور فرض کفایہ کا حکم یہ ہے کہ اگربعض نے اسے انجام دے دیا تو باقی لوگوں سے یہ ذمہ داری ساقط ہوجائے گی،اور اگر سب نے چھوڑدیا تو سب کے سب گناہگار ہوں گے،پس اذان اور اقامت کا بھی یہی حکم ہے،اگر کسی نے انہیں انجام دے دیا تو باقی لوگوں سے ان کا وجوب اور گناہ ساقط ہوجائے گی،خواہ وہ سفر میں ہوں یا حضرمیں،شہر میں ہوں یا گاؤں اور دیہات میں،دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ تمام مسلمانوں کو اپنی مرضی کے مطابق عمل کرنے کی توفیق دے۔(آمین) سوال نمبر22: فجر کی اذان میں"الصلاة خير من النوم"کہنے کی کیا دلیل ہے؟نیز بعض لوگ اذان میں "حي على خير العمل"کا اضافہ کرتے ہیں۔کیا شریعت میں اس کی کوئی اصل ہے؟ جواب: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے ثابت ہے کہ آپ نے بلال اور ابومحذورہ رضی اللہ |