سوال نمبر32: کیا طواف اور سعی کے لیے طہارت(وضو)ضروری ہے ؟ جواب: صرف طواف کے لیے طہارت(وضو)ضروری ہے سعی کے لیے طہارت افضل ہے۔اور اگر بغیر طہارت(وضو)کے کرے تو بھی جائز ہے۔ سوال نمبر33: کیا عمرہ میں طواف وداع واجب ہے؟اور کیا طواف کے بعد مکہ مکرمہ سے کوئی چیز خریدنی جائز ہے؟ جواب: عمرہ میں طواف وداع واجب نہیں ہے۔البتہ افضل ہے۔اس لیے اگر کوئی شخص بغیر طواف وداع کئے روانہ ہو جاتا ہے تو کوئی حرج نہیں،لیکن حج میں طواف وداع واجب ہے جیسا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:" تم میں سے کوئی شخص اس وقت تک روانہ نہ ہو جب تک کہ خانہ کعبہ کا طواف نہ کر لے۔"اس کے مخاطب حجاج تھے۔ طواف وداع کے بعد کوئی بھی چیز خرید سکتا ہے یہاں تک کہ کوئی تجارتی سامان بھی خریدسکتا ہے شرط یہ ہے کہ مدت لمبی نہ ہو اگر مدت لمبی ہو جائے تو دوبارہ طواف کرنا ہو گا۔اگر عرف عام میں مدت لمبی نہیں ہوئی ہے تو طواف کا اعادہ نہیں کرے گا۔ سوال نمبر34: کیا حج یا عمرہ میں طواف سے قبل سعی کرنی جائز ہے؟ |