Maktaba Wahhabi

254 - 257
سوال نمبر30: اگر کسی نے طواف افاضہ طواف وداع تک مؤخر کر دیا اور دونوں کی نیت سے ایک طواف کر لیا تو اس کا کیا حکم ہے ؟ اور کیا طواف افاضہ رات میں کرنا صحیح ہے؟ جواب: اس میں کوئی حرج نہیں،اگر اعمال حج کی ادائیگی کے بعد سفر کے وقت طواف کرنا ہے تو طواف افاضہ ہی طواف وداع کے لیے کافی ہوگا چاہے طواف وداع کی نیت کرے یا نہ کرے مقصد یہ ہے کہ سفر کے وقت طواف افاضہ طواف وداع کے لیے کافی ہو گا۔ اگر دونوں طوافوں کی بیک وقت نیت کر لے تو بھی کوئی حرج نہیں۔طواف افاضہ اور طواف وداع دونوں ہی رات اور دن میں کسی وقت کر سکتے ہیں۔ سوال نمبر31: اگر طواف یا سعی پوری کرنے سے قبل نماز کے لیے اقامت ہو جائے تو حاجی یا عمرہ کرنے والے کو کیا کرنا چاہیے؟ جواب: پہلے نماز پڑھے اس کے بعد طواف یا سعی کو جس جگہ چھوڑا ہے وہاں سے پورا کرے۔
Flag Counter