Maktaba Wahhabi

253 - 257
طواف وداع ہے؟ جواب: حیض یا نفاس والی عورت طہارت کا انتظار کرے گی،پاک ہونے کے بعد طواف و سعی کرے گی اور بال کٹوا کر عمرہ پورا کرلے گی،اوراگر عمرہ کے بعد یا آٹھویں ذی الحجہ کو حج کا احرام باندھنے کے بعد حیض یا نفاس آجائے تو حج کے تمام اعمال ادا کرے گی۔وقوف عرفہ و مزدلفہ،کنکریاں مارنا تلبیہ و ذکر الٰہی سب کچھ کرے گی اور پاک ہو جانے کے بعد حج کا طواف اور سعی کرے گی۔اور اگر حج کے طواف اور سعی کے بعد حیض یا نفاس آئے تو طواف وداع ساقط ہو جائے گا اس لیے کہ حائضہ اور نفاس والی عورت پر طواف وداع نہیں ہے۔ سوال نمبر29: کیا طواف کی دو رکعتیں مقام ابراہیم کے پیچھے ہر طواف کے بعد ضروری ہیں اور اگر کوئی بھول جائے تو کیا حکم ہے؟ جواب: مقام ابراہیم کے پیچھے ہی ضروری نہیں حرم میں کسی جگہ بھی پڑھ سکتے ہیں اور اگر کوئی آدمی بھول جائے تو کوئی حرج نہیں اس لیے کہ یہ دورکعتیں سنت ہیں واجب نہیں۔
Flag Counter