کی وجہ سے نہیں پڑھتا توعلماء امت کا اختلاف ہے بعض کہتے ہیں کہ اس کا حج صحیح ہے اور بعض کے نزدیک صحیح نہیں،صحیح رائے یہی ہے کہ اس کا حج صحیح نہیں،اس لیے کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے۔"ہمارے اور کافروں کے درمیان وجہ امتیاز نماز ہے اس لیے جس نے نماز چھوڑ دی وہ کافر ہو گیا۔" اور یہ بھی فرمایا:"آدمی اور کفرو شرک کے درمیان حد فاصل نماز ہے۔"اور یہ حکم عام ہے چاہے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نماز کے وجوب کا منکر ہو یا سستی کی وجہ سے نہ پڑھتا ہو۔ سوال نمبر27: کیا عورت ایام حج میں مانع حیض گولیاں استعمال کرسکتی ہے؟ جواب: اس میں کوئی حرج نہیں اس لیے کہ اس میں فائدہ اور مصلحت ہے تاکہ لوگوں کے ساتھ طواف کر سکے اور یہ کہ رفقائے سفر تعطل میں نہ پڑجائیں۔ سوال نمبر28: اگر عورت کو حالت احرام میں حیض یا نفاس آجائے تو کیا وہ طواف کر سکتی ہے؟ اگر نہیں تو اسے کیا کرنا ہوگا،اور کیا اس کے لیے |