Maktaba Wahhabi

251 - 257
کٹوانے کے بعد حلال ہو جائے پھر آٹھ تاریخ کو حج کا تلبیہ کہے اور قربانی کرے اور عدم استطاعت کی صورت میں دس دن کے روزے رکھے۔تین ایام حج میں یوم عرفہ سے قبل اور سات دن وطن واپسی کے بعد اس لیے کہ عرفہ کے دن نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی اقتداء میں روزہ نہ رکھنا ہی افضل ہے۔وقوف عرفہ کے وقت آپ روزے سے نہیں تھے۔ سوال نمبر25: ایک شخص نے حج قران کی نیت کی اور عمرہ کے بعد احرام کھول دیا تو کیا اس کا حج حج تمتع ہوجائے گا؟ جواب: ہاں! اگر حج قران کی نیت کرنے والا طواف سعی اور بال کٹوانے کے بعد عمرہ کی نیت سے احرام کھول دیتا ہے تو وہ متمتع ہو جائے گااور اسے قربانی کرنی ہو گی۔ سوال نمبر26: تارک نماز کے حج کے بارے میں کیا حکم ہے چاہے قصداً نماز نہ پڑھتا ہو یا سستی کی وجہ سے ؟ اور کیا اس کا حج فرض حج کے لیے کافی ہو گا؟ جواب: اگر تارک نماز،نماز کے وجوب کا منکر ہے تو باجماع امت کافر ہے اور اس کا حج صحیح نہیں ہو گا اور اگر سستی اور کاہلی
Flag Counter