Maktaba Wahhabi

216 - 257
سوال نمبر26: روزہ کی حالت میں کسی کو خود بخود قے ہوجائے تو اس کا کیا حکم ہے؟وہ اس روزہ کی قضا کرے یا نہ کرے؟ جواب: روزہ کی حالت میں خود بخود قے ہوجانے سے روزہ کی قضا نہیں،لیکن اگر کسی نے عمداً قے کیا ہے تو اسے اس روزہ کی قضا کرنی ہوگی،کیونکہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے: "جسے خود بخود قے ہوجائے اس پر قضا نہیں،اور جس نے عمداً قے کی اس پر قضا ہے"۔ اس حدیث کو امام احمد رحمۃ اللہ علیہ نیز اصحاب سنن اربعہ)ابوداود،نسائی،ترمذی،اور ابن ماجہ)نے ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے طریق سے صحیح سند کے ساتھ روایت کیا ہے۔ سوال نمبر27: گردہ کے مریض کے لیے روزہ کی حالت میں خون تبدیل کرانا کیسا ہے؟وہ اس روزہ کی قضا کرے یا نہ کرے؟ جواب: مسئولہ صورت میں روزہ کی قضا کرنی ہوگی،کیونکہ اس سے مریض کو تازہ خون مل جاتاہے،خون کے ساتھ ہی اگر اسے اور کوئی مادہ دے دیا گیا تو وہ ایک دوسرا مفطر(روزہ توڑنے والا)شمار ہوگا۔
Flag Counter