Maktaba Wahhabi

215 - 257
سوال نمبر24: تنفس(دمہ)وغیرہ کے مریض کے لیے روزہ کی حالت میں منہ میں بخاخ(اسپرے)استعمال کرنے کا کیا حکم ہے؟ جواب: مریض اگر بخاخ(اسپرے)استعمال کرنے کے لیے مجبور ہوتو جائز ہے،اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے: "وَقَدْ فَصَّلَ لَكُم مَّا حَرَّمَ عَلَيْكُمْ إِلَّا مَا اضْطُرِرْتُمْ إِلَيْهِ ۗ "(سورۃ الانعام:119) "اور اللہ نے تمہارے لیے بیان کردیا ہے جو اس نے تم پر حرام کیا ہے،ہاں مگر وہ چیزیں جن کے لیے تم مجبور ہوجاؤ" اور اس لیے بھی بخاخ(اسپرے)کا استعمال جائز ہے کہ یہ کھانے پینے کے قبیل سے نہیں،بلکہ چیک اپ کے لیے خون نکلوانے اور غیر متعدی انجکشن لگوانے کے زیادہ مشابہ ہے۔ سوال نمبر25: روزہ دار کے لیے بوقت ضرورت پائخانہ کے راستہ سے حقنہ لگوانا کیسا ہے؟ جواب: مریض اگر ضرورت مند ہے تو علماء کے صحیح ترین قول کے مطابق مذکورہ حقنہ لگوانے میں کوئی حرج نہیں،شیخ الاسلام امام ابن تیمیہ رحمۃ اللہ علیہ نیز دیگر بہت سے اہل علم کا یہی مسلک ہے،کیونکہ حقنہ لگوانا کھانے پینے سے مشابہت نہیں رکھتا۔
Flag Counter