Maktaba Wahhabi

196 - 257
"لَا يُكَلِّفُ اللّٰهُ نَفْسًا إِلَّا وُسْعَهَا ۚ "(سورۃ البقرۃ:286) اللہ کسی نفس کو اس کی طاقت سے زیادہ مکلف نہیں کرتا۔ اور فرمایا: "وَمَا جَعَلَ عَلَيْكُمْ فِي الدِّينِ مِنْ حَرَجٍ ۚ "(سورۃ الحج:78) اور اس(اللہ)نے دین کے معاملے میں تم پر کوئی تنگی نہیں رکھی۔ 2۔جن ممالک میں موسم گرما میں آفتاب غروب ہی نہ ہوتا ہو اور موسم سرما میں آفتاب طلوع ہی نہ ہوتا ہو اسی طرح وہ ممالک جہاں مسلسل چھ مہینے رات اور چھ مہینے دن رہتا ہو وہاں کے مسلمانوں کے لیے ضروری ہے کہ وہ قریب ترین ملک جہاں فرض نمازوں کے اوقات جدا جد ہوں وہاں کے اوقات نماز کے پیش نظر اپنی پنج وقتہ فرض نمازوں کے اوقات متعین کر لیں اور ہر چوبیس گھنٹے کے اندر پانچوں فرض نمازیں ادا کریں کیونکہ اسراء و معراج والی حدیث میں وارد ہے۔کہ اللہ تعالیٰ نے اس امت پر ایک دن اور ایک رات میں پچاس نمازیں فرض کیں تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اپنے رب سے امت کے لیے تخفیف کرواتے رہے یہاں تک کہ اللہ نے فرمایا: "اے محمد(صلی اللہ علیہ وسلم)ایک دن اور رات میں اب یہ کل پانچ نمازیں ہیں اور ہر نمازدس کے برابر ہے گویا یہ پچاس نمازیں ہیں۔" طلحہ بن عبید اللہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مروی ہے کہ علاقہ نجد سے ایک دیہاتی صحابی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے جن کا سرپراگندہ تھا ہم ان کی آواز تو سن رہے تھے مگر بات نہیں سمجھ پا رہے تھے یہاں تک کہ وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے قریب ہو گئے وہ آپ سے اسلام کے بارے میں دریافت کر رہے تھے آپ
Flag Counter