Maktaba Wahhabi

188 - 257
مسلمانوں کے لیے ہدایت اور رحمت اور بشارت ہے۔ نیز فرمایا: "وَالْخَيْلَ وَالْبِغَالَ وَالْحَمِيرَ لِتَرْكَبُوهَا وَزِينَةً ۚ وَيَخْلُقُ مَا لَا تَعْلَمُونَ"(سورۃ النحل:8) "اور اس نے گھوڑے اور خچر اور گدھے تمھاری سواری اور زینت کے لیے پیدا کئے اور وہ چیز یں پیدا کرتا ہے جن کو تم نہیں جانتے" سوال نمبر4: ماہ رمضان کا شروع ہونا اور اختتام کو پہنچنا کس چیز سے ثابت ہو گا؟ اور اگر رمضان کے شروع ہونے یا مکمل ہونے کے وقت صرف ایک شخص نے اکیلے چاند دیکھا تو اس کا کیا حکم ہے؟ جواب: ماہ رمضان کا شروع ہونا اور ختم ہونا دویا دو سے زیادہ عادل گواہیوں کی گواہی سے ثابت ہوتا ہے البتہ اس ماہ کے شروع ہونے کے لیے صرف ایک گواہ کی گواہی کافی ہے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے: "اگر دو گواہ گواہی دے دیں تو روزہ رکھو اور افطار کرو۔" نیز نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے ثابت ہے کہ آپ نے صرف ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی شہادت اور ایک موقع پر صرف ایک دیہاتی کی شہادت کی بنیاد پر لوگوں کو روزہ رکھنے کا حکم دیا تھا اور مزید کوئی شہادت نہیں طلب کی تھی اس کی حکمت واللہ اعلم یہ ہے کہ اس ماہ کے شروع ہونے اور اختتام کو پہنچنے میں میں دین کے لیے احتیاط ملحوظ رکھا
Flag Counter