Maktaba Wahhabi

165 - 257
مالدار شمار ہوتا ہو۔ سوال نمبر7: بوسنیا اور ہرزگونیا کے مسلم مجاہدین اور انہی جیسے دیگر مجاہدین کو زکاۃ کا مال دینے میں بعض لوگوں کو تردو ہوتا ہے اس مسئلہ میں آپ کی کیا رائے ہے؟اور کیا اس وقت ان مجاہدین کو زکاۃ دینا زیادہ بہتر ہے یا دنیا کے مختلف خطوں میں اسلامی مراکز چلانے والوں کو؟ یا خود اپنے ملک کے فقراء کو دینا زیادہ بہتر ہے بھلے ہی اول الذکر دونوں صنف ان سے زیادہ ضرور تمند ہوں ؟ جواب: بوسنیا اور ہرزگونیا کے مسلمان زکاۃ کے مستحق ہیں کیونکہ وہ فقرو فاقہ سے دوچار ہیں۔جہاد کر رہے ہیں ان پر ظلم ہو رہا ہے اور وہ مالی امداد اورتالیف قلب کے ضرورت مند ہے اس لیے وہ اور انہی جیسے دیگر مسلم مجاہدین زکاۃ کے مستحق ترین لوگوں میں سے ہیں اسی طرح اسلامی مراکز چلا نے والے جو دعوت و تبلیغ اور تعلیم و تدریس کا فریضہ انجام دے رہے ہیں اگر غریب ہو ں تو وہ بھی زکاۃ کے مستحق ہیں اور اسی طرح دنیا کے عام مسلم فقراء بھی اس بات کے مستحق ہیں کہ مالدار حضرات ان سے ہمداری و مہربانی کا برتاؤ کریں تاکہ ان کی دلجوئی ہو اور وہ اسلام پر ثابت قدم رہیں بشرطیکہ انہیں جو کچھ دیا جائے وہ ثقہ اور مانت دار اشخاص کے ذریعہ ان تک پہنچ جائے یہ لوگ زکاۃ کے علاوہ مال کے ذریعہ بھی ہمدردی و مہربانی کئے جانے کے حقدار ہیں۔ البتہ شہر کے فقراء جہاں زکاۃ نکالی جا رہی ہے اگر ان کی ضروریات دوسرے ذرائع سے
Flag Counter