اچھی عبادت کی مجھے تو فیق عطا فرما"(ابو داؤد رحمۃ اللہ علیہ،ترمذی،نسائی،نسائی بسند صحیح) اسی طرح سعد بن ابی وقاص کی حدیث جس میں بیان کرتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم ہر نماز کے آخر میں یہ دعا پڑھتے تھے۔ "اللّٰهُمَّ إنِّي أعُوذُ بِكَ مِنَ البُخْلِ،وَأَعوذُ بِكَ مِنَ الجُبْنِ،وَأعُوذُ بِكَ أنْ أُرَدَّ إِلَى أَرْذَلِ العُمُرِ،وَأعُوذُ بِكَ مِنْ فِتْنَةِ الدُّنْيَا،وَأَعُوذُ بِكَ مِنْ عَذَابِ القَبْرِ" "الٰہی میں بخل سے،بزدلی سے،گھٹیا عمرسے،دنیا کی آزمائش سے،اور قبر کے عذاب سے تیری پناہ چاہتا ہوں۔"(صحیح بخاری) رہے اس موقع پر وارد اذکار تو صحیح حدیثوں سے ثابت ہے کہ یہ سلام پھیرنے کے بعد پڑھے جائیں گے اور یہ اذکار درج ذیل ہیں۔ "أَسْـتَغْفِرُ اللّٰه،أَسْـتَغْفِرُ اللّٰه،أَسْـتَغْفِرُ اللّٰه. اللّٰهُـمَّ أَنْـتَ السَّلامُ،وَمِـنْكَ السَّلام،تَبارَكْتَ يا ذا الجَـلالِ وَالإِكْـرام" میں اللہ سے بخشش چاہتا ہوں میں اللہ سے بخشش چاہتا ہوں میں اللہ سے بخشش چاہتا ہوں اے اللہ! تو سلامتی والا ہے اور تجھی سے سلامتی حاصل ہوتی ہے توبرکت والا ہے اے عظمت و جلال والے۔ یہ ذکر امام مقتدی اور منفرد سب پڑھیں گے،امام یہ دعا پڑھنے کے بعد اپنا چہر ہ مقتدیوں کی طرف کر لے گا اور اس کے بعد درج ذیل اذکار پڑھے جائیں: "أَسْـتَغْفِرُ اللّٰه،أَسْـتَغْفِرُ اللّٰه،أَسْـتَغْفِرُ اللّٰه. اللّٰهُـمَّ أَنْـتَ السَّلامُ،وَمِـنْكَ السَّلام،تَبارَكْتَ يا ذا الجَـلالِ وَالإِكْـرام لا إلهَ إلاّ اللّٰهُ وحدَهُ لا شريكَ لهُ،لهُ المُـلْكُ ولهُ الحَمْد،وهوَ على كلّ شَيءٍ قَدير،اللّٰهُـمَّ لا مانِعَ لِما أَعْطَـيْت،وَلا مُعْطِـيَ لِما مَنَـعْت،وَلا يَنْفَـعُ ذا الجَـدِّ مِنْـكَ الجَـد" |