Maktaba Wahhabi

152 - 257
اللہ کے سوا کوئی معبود برحق نہیں وہ اکیلا ہے اس کا کوئی شریک نہیں اسی کی بادشاہت ہے اور اسی کی تعریف اور وہی ہر چیز پر قدرت رکھنے والا ہے۔کوئی طاقت و قوت اللہ کی توفیق کے بغیر کار گر نہیں۔اللہ کے سوا کوئی معبود برحق نہیں ہم اسی کی عبادت کرتے ہیں نعمت و فضل اسی کا ہے اور اسی کے لیے عمدہ تعریف ہے اللہ کے سوا کوئی معبود برحق نہیں۔ہماری عبادت اسی کے لیے خالص ہے اگرچہ کافروں کو ناگوار لگے اے الٰہی! جو تو دے اسے کوئی روکنے والا نہیں اور جوتو روک لے اسے کوئی دینے والا نہیں۔اور کسی مالدار کو اس کا مال تیرے عذاب سے بچا نہیں سکتا۔ مذکورہ بالا اذکار کو ہر فرض نماز کے بعد پڑھنا ہر مسلمان مرد عورت کے لیے مستحب ہے پھر اس کے بعد تینتیس بار "سبحان اللہ" تینتیس بار"الحمدللہ" تینتیس بار"اللہ اکبر"اور آخر میں ایک بار لاالٰہ اللہ وحدہ لاشریک لہ الملک ولہ الحمدوھو علی کل شئ قدیرکہے،یہ سارے اذکار صحیح حدیثوں سے ثابت ہیں۔ اس کےبعدہر فرض نماز کے بعد ایک ایک بارآیت الکرسی"قل ھواللہ احد""قل اعوذ برب الفلق"اور قل اعوذ برب الناس" آہستہ آوازسے پڑھنا بھی مستحب ہے۔مگر فجر اور مغرب کی نمازوں میں مذکورہ بالا تینوں سورتوں کا تین تین بار پڑھنا مستحب ہے۔مغرب اور فجر کی نمازوں کے بعد"لاالٰہ اللہ وحدہ لا شریک لہ،لہ الملک ولہ الحمد،یحی و یمیت وھو علی قل شئی قدیر"کا آیت اکرسی اور تینوں سورتوں کےپہلے دس دس بار پڑھنا مستحب ہے جیسا کہ صحیح حدیثوں سے ثابت ہے۔واللہ ولی التوفیق۔ سوال نمبر75: فرض نمازوں کے بعد ایک مخصوص طریقہ پر اجتماعی ذکرکا کیا حکم ہے جیسا کہ
Flag Counter