Maktaba Wahhabi

143 - 257
بعض لوگ نمازوں کے درمیان جمع کرنے کے لیے تھوڑا سا انتظار کرتے ہیں پھر جمع کرتے ہیں اس کا کیا حکم ہے؟ جواب: جمع تقدیم کی صورت میں دونوں نمازوں کے درمیان تسلسل ضروری ہے اگر تھوڑا سا فاصلہ بھی ہو جائے تو کوئی حرج نہیں کیونکہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے یہ چیزثابت ہے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے: "تم اس طرح نماز پڑھو جس طرح مجھے پڑھتے ہوئے دیکھا ہے۔" اور صحیح بات یہ ہے کہ جمع کے لیے نیت شرط نہیں۔جیسا کہ جواب نمبر66 میں اس کا بیان گزر چکا ہے۔ رہا جمع تاخیر تو اس میں گنجائش ہے کیونکہ اس صورت میں دوسری نماز اپنے وقت پر پڑھی جاتی ہے لیکن نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی اقتدا میں تسلسل سے پڑھنا افضل ہے واللہ ولی التوفیق سوال نمبر68: اگر ہم سفر میں ہوں اور ظہر کے وقت ہمارا گزر کسی مسجد سے ہو تو کیا ہم ظہر کی نماز اس مسجد کی جماعت کے ساتھ پڑھیں اور پھر عصر کی نماز الگ قصر کے ساتھ پڑھیں یا ہم اپنی دونوں نمازیں الگ پڑھیں۔ہمارے لیے مستحب کیا ہے؟اور اگر ہم نے ظہر کی نماز جماعت کے ساتھ پڑھ لی تو کیا تسلسل قائم رکھنے کے لیے سلام پھیرنے کے بعد فوراً عصر کی نماز کے لیے کھڑے ہوں
Flag Counter