Maktaba Wahhabi

133 - 257
جواب: اگر وہ اللہ کے مشروع کردہ طریقہ پر نماز ادا کرتا ہے تو اہل علم کے اجماع کے مطابق اس کی نماز درست ہے نیز اگر وہ لوگوں کا امام ہے تو اس کی اقتدا میں پڑھنے والوں کی نماز بھی علماء کے صحیح ترین قول کے مطابق درست ہے۔ رہا کافر شخص تو نہ تو خود اس کی نماز درست ہو گی اور نہ اس کی اقتدا میں پڑھنے والوں کی کیو نکہ نماز کی صحت کے لیے اسلام بنیادی شرط ہے واللہ ولی التوفیق۔ سوال نمبر57: یہ معلوم ہے کہ مقتدی اگر اکیلا ہو تو وہ امام کے دائیں جانب کھڑا ہوگا تو کیا اس کے لیے امام سے کچھ پیچھے ہٹ کر کھڑا ہونا مشروع ہے،جیسا کہ بعض لوگ کرتے ہیں؟ جواب: مقتدی اگر اکیلا ہوتو اس کے لیے مشروع ہے کہ وہ امام کے دائیں جانب اس کے برابر میں کھڑا ہو امام سے کچھ پیچھے ہٹ کر کھڑے ہونے کی کوئی دلیل نہیں واللہ ولی التوفیق۔ سوال نمبر58: کسی کو نماز میں یہ شک ہو جائے کہ اس نے تین رکعتیں پڑھی ہیں یا چار تو ایسی صورت میں وہ کیا کرے؟ جواب: شک کی حالت میں اسے یقین پر بنا کرنا چاہیے اور وہ کمتر عدد ہے یعنی مذکورہ
Flag Counter