Maktaba Wahhabi

132 - 257
کرے اور مسبوق بھی اس رکعت کا شمار نہ کرے۔ بنا بریں ایسے شخص پر تین رکعت کی قضا کرنا واجب ہے کیونکہ درحقیقت اسے امام کے ساتھ ایک ہی رکعت ملی ہےولی التوفیق۔ سوال نمبر55: کسی امام نے لوگوں کو بھول کر بے وضو نماز پڑھا دی اور اسے نماز کے دوران یا سلام پھیرنے کے بعد لوگوں کے منتشر ہونے سے پہلے یا لوگوں کے منتشر ہو جانے کے بعد یاد آیا تو ان مذکورہ حالات میں اس نماز کا کیا حکم ہے؟ جواب: اگر اسے پھیرنے کے بعد یاد آیا خواہ لوگ موجود ہوں یا منتشر ہو گئے تو لوگوں کی نماز صحیح ہو جائے گی لیکن امام کو اپنی نماز دہرانا ہو گی۔ اور اگر اسے نماز کے دوران ہی یاد آگیا تو ایسی حالت میں علماء کے صحیح ترین قول کے مطابق وہ کسی کو آگے بڑھا دے جو انہیں باقی نماز پڑھائے جیسا کہ عمر بن خطاب رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو جب نیزہ مارا گیا تو انھوں نے عبد الرحمٰن بن عوف رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو آگے بڑھا دیا چنانچہ انھوں نے لوگوں کو نماز پڑھائی اور نماز کا اعادہ نہیں کیا۔ سوال نمبر56: جو شخص بیڑی سگریٹ پیتایا داڑھی مونڈتا یا ازار کو ٹخنوں سے نیچے لٹکا کے رکھتا ہو یا اسی قسم کی اور کسی معصیت کا ارتکاب کرتا ہو اس کی امامت کا کیا حکم ہے؟
Flag Counter