سوال نمبر45: جمعہ کے دن بعض مسجدوں میں اتنی بھیڑ ہوتی ہے کہ بعض لوگ امام کی اقتدا میں راستوں اور سڑکوں پر نماز پڑھتے ہیں اس سلسلہ میں آپ کی کیا رائے ہے؟ نیز کبھی تو نمازیوں کے اور مسجد کے درمیان کوئی سڑک وغیرہ حائل ہوتی ہے اور کبھی کوئی فاصلہ نہیں ہوتا کیا مذکورہ دونوں صورتوں میں حکم یکساں ہے یا کوئی فرق ہے؟ جواب: اگر صفیں متصل ہوں اور ان کے درمیان کوئی فاصلہ نہ ہو تو کوئی حرج نہیں اسی طرح اگر مسجد کے باہر والے مقتدی اپنے آگے کی صفوں کو دیکھ رہے ہوں یا تکبیر کی آواز سن رہے ہوں تب بھی کوئی حرج نہیں بھلے ہی ان کے درمیان کوئی سڑک وغیرہ حائل ہو۔کیونکہ جب وہ دیکھ کر یا سن کر باآسانی امام کی اقتدا کر سکتے ہیں تو جماعت کے ساتھ نماز پڑھنا واجب ہے۔البتہ امام سے آگے کھڑے ہو کر نماز پڑھنا درست نہیں کیونکہ یہ مقتدی کے کھڑے ہونے کی جگہ نہیں ہے واللہ ولی التوفیق۔ سوال نمبر 46: اگر کوئی شخص امام کو رکوع کی حالت میں پائے تو اس وقت اس کے لیے کیا مشروع ہے؟ کیا رکعت پانے کے لیے امام کے رکوع سے اٹھنے سے پہلے اس کے لیے" سبحان ربی العظم" کہنا شرط ہے؟ |