درج ذیل ہیں: "أَسْـتَغْفِرُ اللّٰه،أَسْـتَغْفِرُ اللّٰه،أَسْـتَغْفِرُ اللّٰه. اللّٰهُـمَّ أَنْـتَ السَّلامُ،وَمِـنْكَ السَّلام،تَبارَكْتَ يا ذا الجَـلالِ وَالإِكْـرام لا إلهَ إلاّ اللّٰهُ وحدَهُ لا شريكَ لهُ،لهُ المُـلْكُ ولهُ الحَمْد،وهوَ على كلّ شَيءٍ قَدير،اللّٰهُـمَّ لا مانِعَ لِما أَعْطَـيْت،وَلا مُعْطِـيَ لِما مَنَـعْت،وَلا يَنْفَـعُ ذا الجَـدِّ مِنْـكَ الجَـد" میں اللہ سے بخشش چاہتا ہوں میں اللہ سے بخشش چاہتا ہوں میں اللہ سے بخشش چاہتا ہوں اے اللہ! تو سلامتی والا ہے اور تجھی سے سلامتی حاصل ہوتی ہے تیری ذات بابرکت ہے اے عظمت و جلال والے ! اللہ کے سوا کوئی معبود برحق نہیں وہ اکیلا ہے اس کا کوئی شریک نہیں اسی کی بادشاہت ہے اور اسی کی تعریف اور وہی ہر چیز پر قدرت رکھنے والا ہے۔کوئی طاقت و قوت اللہ کی توفیق کے بغیر کار گر نہیں۔اللہ کے سوا کوئی معبود برحق نہیں ہم اسی کی عبادت کرتے ہیں نعمت و فضل اسی کا ہے اور اسی کے لیے عمدہ تعریف ہے اللہ کے سوا کوئی معبود برحق نہیں۔ہماری عبادت اسی کے لیے خالص ہے اگرچہ کافروں کو ناگوار لگے اے اللہ ! جو تو دے اسے کوئی روکنے والا نہیں اور جوتو روک لے اسے کوئی دینے والا نہیں۔اور کسی مالدار کو اس کا مال تیرے عذاب سے بچا نہیں سکتا۔ |