ارشاد ہے: "تمھارا رب باحیا اور کرم نواز ہے جب اس کا بندہ اس کے سامنے اپنے ہاتھوں کو اٹھاتا ہے تو اسے خالی واپس کرتے ہوئے اسے شرم محسوس ہوتی ہے۔" اس حدیث کو امام ابو داؤد رحمۃ اللہ علیہ،ترمذی رحمۃ اللہ علیہ،ابن ماجہ رحمۃ اللہ علیہ اورحاکم رحمۃ اللہ علیہ نے سلمان فارسی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے طریق سے روایت کیا ہے اور حاکم نے اسے صحیح قراردیا ہے: ایک دوسری حدیث میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: "بیشک اللہ پاک ہے اور پاک چیز ہی قبول فرماتا ہے۔اور اللہ نے مومنوں کو وہی حکم دیا ہے جو رسولوں کو دیا تھا جیسا کہ اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے: "يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا كُلُوا مِن طَيِّبَاتِ مَا رَزَقْنَاكُمْ وَاشْكُرُوا لِلّٰهِ إِن كُنتُمْ إِيَّاهُ تَعْبُدُونَ"(سورہ البقرۃ:172) "مومنو! تم ہماری دی ہوئی پاک روزی کھاؤ اور اللہ کا شکر ادا کرو اگر تم خالص اللہ کی بندگی کرتے ہو۔ اور فرمایا: "يَا أَيُّهَا الرُّسُلُ كُلُوا مِنَ الطَّيِّبَاتِ وَاعْمَلُوا صَالِحًا ۖ إِنِّي بِمَا تَعْمَلُونَ عَلِيمٌ"(سورۃ المومنون:51) "پیغمبرو!پاک چیز کھاؤ اور اچھے عمل کرتے رہو۔بیشک میں جو کچھ تم کرتےہواس سے باخبر ہوں۔ پھر آپ نے فرمایا: "ایک شخص دور دراز کا سفر کرتا ہے بال پراگندہ اور جسم غبار آلود ہوتا ہے اپنے ہاتھوں کو آسمان کی طرف اٹھا کر اے رب اےرب کہہ کر دعا کرتا ہے۔ |