Maktaba Wahhabi

104 - 257
آگے سے گزرنے سے بچنا نا ممکن ہے جیسا کہ اس سلسلہ میں ایک صریح حدیث بھی وارد ہے جو اگرچہ ضعیف ہے مگر عبد اللہ بن زبیر رضی اللہ تعالیٰ عنہ وغیرہ کے آثار سے اس کا ضعف دور ہو جاتا ہے۔ نیز بھیڑ بھاڑ کے موقع پر یہی حکم مسجد نبوی اور دیگر مسجدوں کا بھی ہے اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے: "فَاتَّقُوا اللّٰهَ مَا اسْتَطَعْتُمْ"(التغابن:16) "اپنی طاقت کے مطابق اللہ سے ڈرتے رہو" اور فرمایا: "لَا يُكَلِّفُ اللّٰهُ نَفْسًا إِلَّا وُسْعَهَا ۚ "(سورۃ البقرۃ:286) اللہ کسی نفس پر اس کی طاقت سے زیادہ بوجھ نہیں ڈالتا۔ اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: "جس چیز سے میں تمھیں روک دوں اس سے باز آجاؤ اور جس بات کا حکم دوں اسے اپنی طاقت کے مطابق بجا لاؤ۔"(متفق علیہ) سوال نمبر32: فرض نماز کے بعد ہاتھ اٹھا کردعا مانگنے کے بارے میں آپ کی کیا رائے ہے؟اور کیا اس سلسلہ میں فرض نماز کے درمیان اور نفل نماز کے درمیان کوئی فرق ہے؟ جواب: دعا کے وقت ہاتھوں کا اٹھانا سنت اور قبولیت کا سبب ہےنبی صلی اللہ علیہ وسلم کا
Flag Counter