Maktaba Wahhabi

فتاویٰ اصحاب الحدیث(جلد 1)

مؤلف: ابو محمد حافظ عبدالستار حماد

ناشر: مکتبہ اسلامیہ

سال شائع: 2007

بعض دفعہ معلوم شدہ حقائق کی تصدیق بھی سوال وجواب سے ہوتی تھی جیسا کہ حضرت ضمام بن ثعلبہ رضی اللہ عنہ کے متعلق حدیث میں ہے کہ اس نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پا س آتے ہی اپنے سخت رویے کی وضاحت کردی تھی کہ میں چند باتوں کی تصدیق سخت انداز سے کرنا چاہتا ہوں آپ محسوس نہ فرمائیں۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:''جس انداز میں جو چاہو سوال کرو۔''(صحیح بخاری :العلم 63) اکثر طور پر دین اسلام کی بنیادی باتوں کی تعلیم بھی سوال وجواب کی صورت میں دی جاتی جیسا کہ حضرت طلحہ بن عبید اللہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ اہل نجد کا ایک آدمی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا جس کے بال سفر کی وجہ سے پراگندہ تھے۔ہم اس کی آواز تو سنتے تھے لیکن سمجھ نہیں آرہا تھا کہ وہ کیا کہہ رہا ہے، پھر وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے قریب ہوا تو پتہ چلا کہ وہ ارکان اسلام کے متعلق سوال کررہا ہے۔(صحیح بخاری،الایمان 13) اللہ تعالیٰ نے خود اس امت کو یہ انداز اختیار کرنے کی تعلیم دی ہے،ارشاد باری تعالیٰ ہے: ’’اگر تمھیں کسی بات کا علم نہ ہو تو اہل ذکر سے دریافت کرلیا کرو۔‘‘(16/النحل :43) اس قرآنی ہدایت کے بعد صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کو اگر دینی مسئلہ میں مشکل پیش آتی تو سرخیل اہل ذکر جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف رجوع کرتے، چنانچہ عقبہ بن حارث رضی اللہ عنہ نے ابو اھاب بن عزیز کی بیٹی سے نکاح کرلیا، بعد میں کسی سیا ہ فام عورت نے وضاحت کی، میں نے تم دونوں کو دودھ پلایا ہے۔اس لئے تمہارا نکاح درست نہیں ہے۔حضرت عقبہ رضی اللہ عنہ نے اسی وقت سواری لی اور مکہ سے مدینہ کا سفر کرکے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے مسئلہ دریافت کیا۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی وضاحت کے بعد انہوں نے اپنی بیوی سے علیحدگی اختیار کرلی۔(صحیح بخاری :العلم 88) قرآن کریم نے ((يسئلونك)) كے انداز سے کئی ایک مسائل کی نشاندہی کی ہے جو صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے دریافت کیے اور اللہ تعالیٰ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ذریعے ان کے جوابات دیئے، کتب حدیث میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے بے شمار فتاویٰ منقول ہیں جو آپ نے صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کے سوال کرنے پرارشاد فرمائے۔ان کی تفصیل امام ابن قیم رحمۃ اللہ علیہ کی مایہ ناز تصنیف ''اعلام الموقعین عن رب العالمین'' میں دیکھی جاسکتی ہے۔ بعض اوقات اس اجازت کے پیش نظر ایسے سوالات بھی سامنے آئے ہیں جو اللہ اور اس کےرسول ( صلی اللہ علیہ وسلم ) کے مزاج کے خلاف تھے اور ان میں دنیاوی اور دینی فائدہ نہیں تھا تو اللہ تعالیٰ نے محدود پیمانے پر اس سلسلے میں کچھ پابندی عائد کردی، چنانچہ ارشاد باری تعالیٰ ہے: ''ایمان والو ایسی باتوں کے متعلق سوال نہ کیا کرو کہ اگر وہ تم پر ظاہر کردی جائیں تو تمھیں ناگوار ہوں اور اگرتم کوئی بات اس وقت پوچھتے ہو جبکہ قرآن نازل ہورہا ہے تو وہ تم پر ظاہر کردی جائے گی۔اب تک جو ہوچکا اس سے اللہ تعالیٰ نے درگزر کرلیا ہے، وہ درگزرنے کرنے والا اوربردبار ہے، تم سے پہلے کچھ لوگوں نے ایسے ہی سوال کیے تھے پھر انہی باتوں کی وجہ سے وہ کفر میں مبتلا ہوگئے۔''(المائدہ:5/101۔102) اس کے بعد لوگوں پرپابندی عائدکردی گئی کہ ر سول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے ایسے سوالات نہ کیے جائیں جن میں کوئی دینی یا دنیوی
x
صفحہعنوان
5خطبہ مسنونہ
6حرف اول
15پیش لفظ
15فتویٰ کا مفہوم
15اہمیت فتویٰ
16مفتی اور اس کی شروط
19مفتی کے فرا ئض
25تو حید و عقید ہ
26توحید و عقیدہ
39رسا لت و ولا یت
40رسالت و ولایت
65طہارت وضو
66طہارت و وضو
73اذان ونماز
74اذان و نماز
161جنائز و زیارت قبور
162جنائز و زیارت قبور
180زکو ۃ و صدقا ت
181زکوٰۃ و صدقات
188حج و عمرہ
189حج و عمرہ
206روزہ و اعتکا ف
207روزہ و اعتکاف
222معتکف مندرجہ ذیل کام بحا لت اعتکا ف کر سکتا ہے
222معتکف کے لیے مندرجہ ذیل امو ر بحالت اعتکا ف نا جا ئز ہیں
229خریدوفروخت
230خرید و فروخت
275بیمہ کی جائز صورتیں
278وصیت وراثت
279وصیت و وراثت
334نکا ح وطلا ق
335نکا ح وطلا ق
403جمعہ و عیدین
404جمعہ و عیدین
420آداب واخلاق
421آداب واخلاق
433متفرقا ت
Flag Counter