Maktaba Wahhabi

فتاویٰ اصحاب الحدیث(جلد 1)

مؤلف: ابو محمد حافظ عبدالستار حماد

ناشر: مکتبہ اسلامیہ

سال شائع: 2007

جہا لت کا علاج کسی سے پو چھ لینا نہیں تھا ؟"(مصنف عبد الرزا ق:حدیث نمبر 7867) (5)مزا ج میں اعتدا ل :امام ابن قیم رحمۃ اللہ علیہ فر ما تے ہیں : مفتی کے لئے کسی صورت میں بھی جا ئز نہیں کہ وہ سخت غصے، شدید بھوک ، انتہا ئی پر یشا نی ، غلبہ نیند، ہنگا می حا لات، حاجت بو ل و برا ز، قلبی مشغو لیت یا ایسی کو ئی چیز محسو س کر ے جس سے اس کا مز اج معتدل نہ رہے اور وہ مسئلہ کا پو ری طرح ادراک نہ کر سکے تو اسے فتو یٰ نہیں دینا چا ہیے، اگر ایسی حا لت میں فتو یٰ صحیح ہو ا تو اللہ تعا لیٰ کی عظیم عنا یت ہے بہر حا ل مفتی حضرات کو مذکورہ حا لا ت میں فتویٰ دینے سے گریز کر نا چا ہیے ۔ (اعلام المو قعین:ج ا ص227) (6)سہل انگا ری اور جلد با ز ی :فتو یٰ دینے میں سہل انگا ری سے کام لینا حرا م ہے اورجو شخص اس سلسلہ میں مصرو ف ہو اس سے فتویٰ لینا درست نہیں ہے، واضح رہے کہ سہل انگاری کا مطلب یہ ہے کہ کا مل غو ر و فکر اور تحقیق کے بغیر فتویٰ دیا جائے، اس بنا پر مفتی کے لئے ضرو ری ہے کہ وہ فقہ الواقع اور فقہ النوا زل کا ادراک کر ے ،اس کے علا وہ عر ف عا م اور جدید اصطلا حا ت سے بھی واقف ہو، نیز فتو یٰ کا مضمون واضح ہو ،یعنی مبہما ت، اشارات اور کنایات سے گریز کیا جا ئے تا کہ کج فہم لو گ اس کے فتویٰ سے اپنا مطلب نہ کشید کر سکیں ۔ (المجموع :ج ا ص 79) (7)را ز کی حفا ظت :مفتی کی حیثیت ایک طبیب کی سی ہو تی ہے لو گ اس کے پا س اپنے ذا تی احوا ل و ظرو ف بیا ن کر کے فتویٰ طلب کر تے ہیں اور وہ نہیں چا ہتے کہ ان کے ذا تی رازوں پر کو ئی دوسرا مطلع ہو ،ایسے حا لا ت میں مفتی کو چاہیے کہ وہ سا ئلین کے اسرا ر و خصو صی احوا ل کو کسی پر ظا ہر نہ کر ے کیونکہ ایسا کر نا خیا نت ہے ۔ (الفتاوی الشرعیہ:ج ا ص 75،) (8)فتویٰ سے رجو ع :اگر فتو یٰ دینے کے بعد مفتی کو معلو م ہو کہ اس سے غلطی ہو گئی ہے تو ضروری ہے کہ اپنے فتویٰ سے رجو ع کر لیا جا ئے جیسا کہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے حضرت ابو مو سیٰ اشعری رضی اللہ عنہ کو لکھا تھا کہ با طل میں پیش قدمی کر نے سے بہتر ہے کہ حق کی طرف رجوع کر لیا جا ئے۔ (اعلام الموقعین :ج ا ص 86،) پھر اپنے رجو ع سے لو گو ں کو مطلع بھی کر نا چا ہیے ۔ (9)وضا حت مزید:اگر مفتی کسی کو پیش آمدہ مسئلہ یا کو ئی ضر و ری شر عی حکم سمجھا نا چا ہتا ہو تو اسے مو قع کو غنیمت سمجھتے ہو ئے سائل کو مزید پندو نصا ئح سے نو ا ز نا چاہیے جیسا کہ ایک مر تبہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سمندر کے پا نی کے متعلق سوال ہو ا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس مو قع سے فا ئدہ اٹھا تے ہو ئے سا ئل کو سمندر کے مردہ جا نو رو ں کے متعلق بھی آگا ہ فر ما دیا ۔"سمندر کا پا نی پاک ہے اور اس کا مردا ر حلا ل ہے ۔ "(جا مع ترمذی :ج ا، ص 101) مستفتی کے آدا ب فتو یٰ طلب کر نے وا لے کو مستفتی کہا جا تا ہے، اس کے آدا ب حسب ذیل ہیں جن کا ملحو ظ رکھنا ضر وری ہے: (1)حقیقت بیا نی : سا ئل کو چا ہیے کہ وہ فتو یٰ طلب کر تے وقت تما م احوا ل و واقعا ت سے مفتی کو آگا ہ کر ے اس سلسلہ میں کسی قسم کی چشم پو شی سے کا م نہ لے تا کہ فتویٰ پیش آمدہ صورت حا ل کے عین مطا بق ہو ،اگر حقا ئق کو چھپا کر کسی چیز کی حلت کا فتویٰ حا صل کر لیا تو وہ چیز اس کے لئے حلال نہ ہو گی۔ رسو ل اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک مو قع پر اس کی وضا حت فر مائی :" کہ تم میرے پاس اپنے تنازعات
x
صفحہعنوان
5خطبہ مسنونہ
6حرف اول
15پیش لفظ
15فتویٰ کا مفہوم
15اہمیت فتویٰ
16مفتی اور اس کی شروط
19مفتی کے فرا ئض
25تو حید و عقید ہ
26توحید و عقیدہ
39رسا لت و ولا یت
40رسالت و ولایت
65طہارت وضو
66طہارت و وضو
73اذان ونماز
74اذان و نماز
161جنائز و زیارت قبور
162جنائز و زیارت قبور
180زکو ۃ و صدقا ت
181زکوٰۃ و صدقات
188حج و عمرہ
189حج و عمرہ
206روزہ و اعتکا ف
207روزہ و اعتکاف
222معتکف مندرجہ ذیل کام بحا لت اعتکا ف کر سکتا ہے
222معتکف کے لیے مندرجہ ذیل امو ر بحالت اعتکا ف نا جا ئز ہیں
229خریدوفروخت
230خرید و فروخت
275بیمہ کی جائز صورتیں
278وصیت وراثت
279وصیت و وراثت
334نکا ح وطلا ق
335نکا ح وطلا ق
403جمعہ و عیدین
404جمعہ و عیدین
420آداب واخلاق
421آداب واخلاق
433متفرقا ت
Flag Counter