مؤلف: المحدث الشیخ العلامہ المجتہد الامام محمد فاخر آلہ آبادی
ناشر: سلفی ریسرچ انسٹیٹیوٹ
سال شائع: 2016
مترجم: امام محمد نواب صدیق حسن خان
73
عندیت(۵۵)خلافت(۵۶)صحبت(۵۷)نفی ولد(۵۸) اور نفی شریک(۵۹) وغیرہ اللہ تعالیٰ کے اوصاف بیان ہوئے ہیں ۔.....................................................................................امام ضحاک فرماتے ہیں : ھو فوق العرش و علمہ معھم اینما کانوا’’وہ عرش پر ہے اس کا علم لوگوں کے ساتھ ہے وہ جہاں بھی ہوں۔‘‘[1] امام احمد بن محمد طلمنکی اندلسی نے معیت سے مراد علم ہونے پر اجماع نقل کیا ہے۔[2]اس مسئلہ پر ہمارا ایک مفصل مقالہ ہفت روزہ الاعتصام لاہور میں شایع ہوا تھا ۔(۵۵) اللہ تعالیٰ نے فرمایا : ﴿ وَاللَّهُ عِنْدَهُ حُسْنُ الْمَآبِ﴾ (آل عمران : ۱۴) ’’اور اللہ ہی ہے جس کے پاس اچھا ٹھکانا ہے ۔‘‘(۵۶، ۵۷)اس کی دلیل یہ ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:((اللھم انت الصاحب فی السفر والخلیفۃ فی الاھل)) [3]’’بے شک تو ہی سفر میں ساتھی بننے والا ہے ،اور تو ہی گھر والوں میں خلیفہ ہے‘‘ (۵۸)ارشاد باری تعالیٰ ہے :﴿ لَمْ يَلِدْ﴾۔(الاخلاص:۳)’’اللہ نے نہیں جنا ۔‘‘(۵۹)ارشاد باری تعالیٰ ہے :﴿ لَا شَرِيكَ لَهُ ﴾ (الانعام:۱۶۳)’’ اللہ تعالیٰ کا کوئی شریک نہیں ۔‘‘نیز فرمایا: