مؤلف: المحدث الشیخ العلامہ المجتہد الامام محمد فاخر آلہ آبادی
ناشر: سلفی ریسرچ انسٹیٹیوٹ
سال شائع: 2016
مترجم: امام محمد نواب صدیق حسن خان
59
مگر کتاب و سنت اس سے خاموش ہیں ۔ رویت باری تعالیٰ کی احادیث تواتر کو پہنچی ہوئی ہیں ۔اورقرآن مجید کی آیت : ﴿وُجُوْہٌ یَّوْمَئِذٍ نَّاضِرَۃًOاِلٰی رَبِّھَا نَاظِرَۃً﴾ (القیامۃ: ۲۲، ۲)’’اس دن کئی چہرے تروتازہ ہوں گے۔ اپنے رب کی طرف دیکھنے والے۔‘‘اس پر نص صریح اور دلیل قطعی ہے ، سلف صالحین اور ائمہ مجتہدین کا اس پر اجماع ہے۔(۲۶).............................................................................................(۲۶)اس مسئلے پر بے شمار دلائل موجود ہیں ارشاد باری تعالیٰ ہے :﴿ عَلَى الْأَرَائِكِ يَنْظُرُونَ ﴾ ۔(المطففین:۳۵)’’تختوں پر بیٹھے دیکھ رہے ہوں گے ۔‘‘اللہ تعالیٰ نے فرمایا:﴿ لِلَّذِينَ أَحْسَنُوا الْحُسْنَى وَزِيَادَةٌ ﴾ ۔(یونس:۲۶)’’احسان کرنے والوں کے لئے بھلائی ہے اور مزید کچھ اور بھی ۔‘‘اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے :﴿ لَهُمْ مَا يَشَاءُونَ فِيهَا وَلَدَيْنَا مَزِيدٌ ﴾۔(ق:۳۵)’’ان کے لئے اس میں وہ کچھ ہو گا جو وہ چاہیں گے اور ہمارے ہاں مزید کچھ او ربھی ہے ۔‘‘مزید سے مراد اللہ تعالیٰ کا دیدار ہے ۔ امام دارقطنی نے الرؤیۃ کے نام سے ایک مستقل کتاب بھی لکھی ہے اور عقیدے کی تمام کتب مثلاً(شرح السنۃ للالکائی : (۴۹۹،الشریعہ للآجری :(ص۲۵۱)،