۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ....................................................................................................................... مثلاً (الاعراف:۱۴۳،طہ:۱۱۔۱۳)بلکہ (طہ)میں ہے: ﴿ فَلَمَّا أَتَاهَا نُودِيَ يَامُوسَى﴾۔ (طہ:۱۱ ) ’’پس جب موسی علیہ السلام وادی طوی میں آئے تو پکارا گیا اے موسی۔ ‘‘ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ((یقول اللّٰہ تعالیٰ :یا آدم فیقول :لبیک و سعدیک ،فینادی بصوت :ان اللّٰہ یا مرک ان تخرج من ذریتک بعثا الی النار )) ’’اللہ تعالیٰ فرمائے گا :اے آدم!وہ کہیں گے لبیک و سعدیک ،پھر وہ آواز کے ساتھ پکارے گا اللہ تعالیٰ آپ کو حکم دیتا ہے کہ اپنی اولاد سے جہنم کا لشکر نکال ۔‘‘[1] پکار حرف اور صوت کے ساتھ ہوتی ہے ورنہ پکارنا ممکن ہی نہیں ۔[2] اللہ تعالیٰ نے (النحل :۱۰۳) میں مشرکین مکہ کے جواب میں قرآن مجید کے متعلق فرمایا :﴿ لِسَانٌ عَرَبِيٌّ مُبِينٌ﴾ ۔یہ واضح عربی زبان ہے ۔اور زبان حرف اور صوت کے بغیر ممکن ہی نہیں۔[3] اللہ تعالیٰ نے فرشتوں سے کہا تھا کہ تم آدم علیہ السلام کو سجدہ کرو۔(البقرہ:۳۴)اسی طرح اللہ تبارک وتعالیٰ روز قیامت اپنے بندوں سے بھی کلام کریں گے (القصص:۶۲)بلکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ((ما منکم من احد الا سیکلمہ ربہ، ولیس بینہ و بینہ ترجمان)) [4] |
Book Name | رسالہ نجاتیہ در عقائد حدیثیہ |
Writer | المحدث الشیخ العلامہ المجتہد الامام محمد فاخر آلہ آبادی |
Publisher | سلفی ریسرچ انسٹیٹیوٹ |
Publish Year | 2016 |
Translator | امام محمد نواب صدیق حسن خان |
Volume | |
Number of Pages | 120 |
Introduction |