Maktaba Wahhabi

34 - 120
طالب نجات کے لیے لازم ہے کہ پہلے کتاب وسنت کے مطابق اپنے عقائددرست کرے اور اس بارے میں کسی کے قول و فعل کی طرف قطعاً توجہ نہ کرے ۔ (۱) ................................................................................................. (۱) قرآن وحدیث میں ا س پر بے شمار دلائل موجود ہیں ۔ ارشاد باری تعالیٰ ہے : ﴿ اتَّبِعُوا مَا أُنْزِلَ إِلَيْكُمْ مِنْ رَبِّكُمْ وَلَا تَتَّبِعُوا مِنْ دُونِهِ أَوْلِيَاءَ ﴾ (الاعراف:۳) ’’تم اس چیز کی پیروی کرو جو تمہارے رب کی طرف سے تمھاری طرف نازل کی گئی ہے اور تم اس کے علاوہ اپنے دوستوں کی پیروی نہ کرو۔‘‘ نیز دیکھیں (آل عمران:۳۲،النساء:۵۹،الانفال:۲۰،النور:۵۴ ،محمد:۳۳) اوررسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’خبر دار مجھے کتاب دی گئی ہے اور اس کی مثل اس کے ساتھ (حدیث) بھی دی گئی ہے)۔‘‘ [1] شیخ الاسلام ابن تیمیہ رحمہ اللہ نے کہا ہے : ((فالسنۃ تفسر القرآن و تبیینہ و تدل علیہ و تعبر عنہ)) ’’سنت قرآن کی تفسیر و تبیین کرتی ہے اور اس پر دلالت کرتی ہے اور اس کی تعبیر کرتی ہے ۔‘‘[2] حسن بن عطیہ (۱۲۰ھ)فرماتے ہیں : ’’ جبرئیل امین رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر نازل ہوتے تھے سنت کے ساتھ جس طرح قرآن کو لے کر آتے تھے ۔[3]
Flag Counter