مسائل اجتہاد مجتہد کبھی خطاء کرتا ہے پھر بھی ایک اجر پاتا ہے اور کبھی ثواب کو پہنچتا ہے اوروہ اجر پاتا ہے(۹۵) ...................................................................................... خَلَقْنَا لَهُمْ مِمَّا عَمِلَتْ أَيْدِينَا﴾(یسین:۷۱)اور اس کا کہنا ﴿ خَلَقْتُ بِيَدَيَّ ﴾ (ص:۷۵)اور وہ کہے کہ یہ مجازہے تواس سے کہا جائے گا کہ اللہ تعالیٰ کے کلام کا حقیقی اور ظاہر معنی لیا جائے گا، بغیر دلیل کے ان کے ظاہری معنی کو مجاز کی طرف نہیں پھیرا جائے گا ۔[1] امام خطابی صفات کے بارے میں سلف کا موقف بیان کرتے ہیں کہ انھیں ظاہر پر محمول کیا جائے گا، تشبیہ کی نفی کی جائے گی اور تکییف کے بارے میں سوال نہیں کیا جائے گا۔[2] امام صابونی نے بھی یہی کہا ہے۔[3] قاضی ابویعلی نے کہا کہ تاویل کے بطلان کے لیے اتنا ہی کافی ہے کہ صحابہ ،تابعین وغیرہ نے ان کو ظاہر پر محمول کیا ہے اور تاویل نہیں کی اور نہ وہ اصل معنی سے ہٹے ہی ہیں اور اگر تاویل جائز ہوتی تو وہ اس میں سبقت کرتے ۔[4] اما م ابن عبدالبر ،ابن قدامہ ،ابن تیمیہ ،جوینی ،ابن قیم اور بہت سے ائمہ نے صفات کی تاویل نہیں کی بلکہ صفات کو اصلی معنی ہی پر رکھا ہے ۔[5] (۹۵)اس کی دلیل حدیث ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: |
Book Name | رسالہ نجاتیہ در عقائد حدیثیہ |
Writer | المحدث الشیخ العلامہ المجتہد الامام محمد فاخر آلہ آبادی |
Publisher | سلفی ریسرچ انسٹیٹیوٹ |
Publish Year | 2016 |
Translator | امام محمد نواب صدیق حسن خان |
Volume | |
Number of Pages | 120 |
Introduction |